(۱۵۷۵۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْہَالِ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ بِإِسْنَادِہِ نَحْوَہُ : أَنَّ رَجُلاً أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ لِی مَالاً وَوَلَدًا وَإِنَّ وَالِدِی یَجْتَاحُ مَالِی۔ قَالَ : أَنْتَ وَمَالُکَ لِوَالِدِکَ إِنَّ أَوْلاَدَکُمْ مِنْ أَطْیَبِ کَسْبِکُمْ فَکُلُوا مِنْ کَسْبِ أَوْلاَدِکُمْ۔ [صحیح]
(١٥٧٥٠) یزید بن زریع نے اپنیسند کے ساتھ حدیث بیان کی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک دیہاتی آیا، اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میرا بیٹا ہے اور میرا مال بھی ہے اور میرا والد میرے مال کو لینا چاہتا ہے۔ فرمایا : تو اور تیرا مال تیرے والدکا ہے۔ تمہاری اولاد تمہاری زیادہ پاکیزہ کمائی ہے۔ تم اپنی اولاد کی کمائی میں سے کھاؤ۔