hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15757

.

سنن البيهقي

15757
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۷۵۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ : أَنَّ رَجُلاً جَائَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ لِی مَالاً وَعِیَالاً وَإِنَّ لأَبِی مَالاً وَعِیَالاً یُرِیدُ أَنْ یَأْخُذَ مَالِی فَیُطْعِمَہُ عِیَالَہُ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَنْتَ وَمَالُکَ لأَبِیکَ ۔ ہَذَا مُنْقَطِعٌ وَقَدْ رُوِیَ مَوْصُولاً مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ وَلاَ یَثْبُتُ مَثَلُہَا۔ [ضعیف]
(١٥٧٥١) محمد بن منکدر سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف آیا، اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرا مال ہے اور میرے اہل و عیال ہیں اور میرے والد کا بھی مال ہے اور اس کے اہل و عیال بھی ہیں وہ میرا مال لینا چاہتا ہے۔ کہ وہ اس کو اپنے اہل و عیال کو کھلائے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے۔ یہ منقظع ہے اور دوسری سند سے یہ موصول بھی روایت کی گئی ہے اور اس کی مثل ثابت نہیں ہے۔