hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15758

.

سنن البيهقي

15758
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۷۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ کَامِلٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِیدٍ الْجَمَّالُ حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ حَدَّثَنِی الْمُنْکَدِرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرٍ: أَنَّ رَجُلاً قَالَ یَا رَسُولَ اللَّہِ فَذَکَرَہُ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ : مَنْ زَعَمَ أَنَّ مَالَ الْوَلَدِ لأَبِیہِ احْتَجَّ بِظَاہِرِ ہَذَا الْحَدِیثِ وَمَنْ زَعَمَ أَنَّ لَہُ مِنْ مَالِہِ مَا یَکْفِیہِ إِذَا احْتَاجَ إِلَیْہِ فَإِذَا اسْتَغْنَی عَنْہُ لَمْ یَکُنْ لِلأَبِ مِنْ مَالِہِ شَیْئٌ احْتَجَّ بِالأَخْبَارِ الَّتِی وَرَدَتْ فِی تَحْرِیمِ مَالِ الْغَیْرِ وَأنَّہُ لَوْ مَاتَ وَلَہُ ابْنٌ لَمْ یَکُنْ لِلأَبِ مِنْ مَالِہِ إِلاَّ السُّدُسُ وَلَوْ کَانَ أَبُوہُ یَمْلِکُ مَالَ ابْنِہِ لَحَازَہُ کُلَّہُ۔ [ضعیف]
(١٥٧٥٢) جابر (رض) سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) !۔۔۔ اس کو ذکر کیا۔
امام بیہقی فرماتے ہیں : جس کا خیال ہے کہبیٹے کا مال اس کے والد کا ہے۔ اس نے حدیث کے ظاہر کو دلیل بنایا ہے اور جس کا خیال ہے کہ اس کا اتنا مال لینا جائز ہے جو اسے کافی ہوجائے، جب وہ اس کا محتاج ہوا اور جب وہ غنی مال دار ہوجائے تو باپ کے لیے اس کے مال میں سے کوئی چیز لینا جائز نہیں۔ دلیل وہ احادیث و اخبار ہیں جو غیر کا مال لینے کی حرمت کے بارے میں وارد ہوئیں ہیں۔ اگر وہ (یعنی بیٹا) فوت ہوجائے اور اس کا بیٹا بھی ہو تو والد کو اس کے مال سے چھٹا حصہ ملے گا اور اگر اس کا باپ بیٹے کے مال کا مالک ہو تو وہ تمام کے تمام مال کا وارث ہوگا۔