hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15781

.

سنن البيهقي

15781
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۷۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ الْعَامِرِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنِ الْمَعْرُورِ قَالَ : لَقِینَا أَبَا ذَرٍّ بِالرَّبَذَۃِ عَلَیْہِ ثَوْبٌ وَعَلَی غُلاَمِہِ مِثْلُہُ فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ : یَا أَبَا ذَرٍّ لَوْ أَخَذْتَ ہَذَا الثَّوْبَ مِنْ غُلاَمِکَ فَلَبِسْتَہُ فَکَانَتْ حُلَّۃً وَکَسَوْتَ غُلاَمَکَ ثَوْبًا آخَرَ۔ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ہُمْ إِخْوَانُکُمْ جَعَلَہُمُ اللَّہُ تَحْتَ أَیْدِیکُمْ فَمَنْ کَانَ أَخُوہُ تَحْتَ یَدَیْہِ فَلْیُطْعِمْہُ مِمَّا یَأْکُلُ وَلْیَکْسُہُ مِمَّا یَلْبَسُ وَلاَ یُکَلِّفُہُ مَا یَغْلِبُہُ فَإِنْ کَلَّفَہُ فَلْیُعِنْہُ ۔ أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(١٥٧٧٥) معرور کہتے ہیں کہ ہم ابو ذر (رض) سے ربذہ کے مقام پر ملے۔ آپ نے ایک کپڑا پہنا ہوا تھا اور آپ کے غلام پر بھی ویسا ہی کپڑا تھا۔ ایک آدمی کہنے لگا : اے ابو ذر ! اگر آپ اپنے غلام سے یہ کپڑا واپس لے لیتے تو آپ کا مکمل جوڑا بن جاتا۔ غلام کو اور کپڑا دے دیتے تو ابو ذر (رض) نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ تمہارے بھائی ہیں جن کو اللہ نے تمہارے ماتحت بنایا ہے تو جس کا بھی بھائی اس کے ماتحت ہو تو اسے اپنے جیسا کھانا کھلائے اور اپنے جیسا کپڑا پہنائے اور طاقت سے بڑھ کر اسے تکلیف نہ دے۔ اگر کوئی کام زیادہ سخت دے دے تو اس کی مدد کرے۔