(۱۵۸۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ عَنِ السُّدِّیِّ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیِّ قَالَ : خَطَبَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ یَا أَیُّہَا النَّاسُ أَقِیمُوا الْحُدُودَ عَلَی أَرِقَّائِکُمْ مَنْ أُحْصِنَ مِنْہُمْ وَمَنْ لَمْ یُحْصَنْ فَإِنَّ أَمَۃً لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- زَنَتْ فَأَمَرَنِی أَنْ أَجْلِدَہَا فَأَتَیْتُہَا فَإِذَا ہِی حَدِیثُ عَہْدٍ بِالنِّفَاسِ فَخَشِیتُ إِنْ أَنَا جَلَدْتُہَا أَنْ تَمُوتَ فَأَتَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- فَأَخْبَرْتُہُ فَقَالَ : أَحْسَنْتَ ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْمُقَدَّمِیِّ عَنْ أَبِی دَاوُدَ وَبَقِیَّۃُ ہَذَا الْبَابِ فِی کِتَابِ الْحُدُودِ۔
(١٥٨٠٣) ابو عبدالرحمن سلمی فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے خطبہ ارشاد فرمایا اور فرمایا : اے لوگو ! اگر تمہارے غلام بدکاری کریں تو ہر حال میں ان پر حدود قائم کرو۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک لونڈی تھی جس سے زنا سرزد ہوگیا تھا تو آپ نے مجھے حکم دیا تھا کہ میں اسے کوڑے ماروں۔ جب میں کوڑے مارنے گیا تو وہ نفاس سے تھی تو میں نے سوچا اگر اس حالت میں کوڑے مارے تو یہ مرجائے گی اور میں نے جا کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ساری بات بتادی تو آپ نے میری تعریف فرمائی۔