(۱۵۸۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا الْمُرَجَّا بْنُ رَجَائٍ الْیَشْکُرِیُّ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ سَوَادَۃَ بْنَ الرَّبِیعِ قَالَ : أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَسَأَلْتُہُ فَأَمَرَ لِی بِذَوْدٍ وَقَالَ : إِذَا رَجَعْتَ إِلَی بَنِیکَ فَمُرْہُمْ فَلْیُحْسِنُوا غِذَائَ رِبَاعِہِمْ وَمُرْہُمْ فَلْیُقَلِّمُوا أَظْفَارَہُمْ وَلاَ یَعْبِطُوا بِہَا ضُرُوعَ مَوَاشِیہِمْ إِذَا حَلَبُوا ۔
وَرَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ حُمْرَانَ عَنْ سَلْمٍ الْجَرْمِیِّ وَزَادَ فِیہِ : وَقُلْ لَہُمْ فَلْیَحْتَلِبُوا عَلَیْہَا سِخَالَہَا لاَ تُدْرِکُہَا السَّنَۃُ وَہِیَ عِجَافٌ۔ [حسن]
(١٥٨٢٠) سلم بن عبدالرحمن فرماتے ہیں : میں نے سوادہ بن ربیع سے سنا، وہ فرما رہے تھے کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، میں نے آپ سے سوال کیا تو آپ نے میرے لیے زاد راہ تیا کروایا اور فرمایا : جب تو اپنے بچوں میں پہنچے تو اپنے بیٹوں کو حکم دینا کہ اپنے دودھ والے جانوروں کو اچھی غذا دیں اور انھیں کہنا : اپنے ناخن کاٹ کر رکھیں اور دودھ نکالتے ہوئے اپنے ناخنوں سے تھنوں کو زخمی نہ کریں۔
اور ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں ” اپنے بیٹوں کو کہنا کہ جانور کے بچے کو دودھ ضرور پلانا اور سال کا ہونے تک اسے کم خوراک کی وجہ سے کمزور نہ ہونے دینا۔