hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15886

.

سنن البيهقي

15886
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۸۸۰) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُوالْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُوالْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ عِیسَی بْنِ مَاتِی بِالْکُوفَۃِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِی غَرَزَۃَ الْغِفَارِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَئِ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ صَالِحٍ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: کَانَ قُرَیْظَۃُ وَالنَّضِیرُ وَکَانَ النَّضِیرُ أَشْرَفَ مِنْ قُرَیْظَۃَ فَکَان إِذَا قَتَلَ رَجُلٌ مِنْ قُرَیْظَۃَ رَجُلاً مِنَ النَّضِیرِ قُتِلَ بِہِ وَإِذَا قَتَلَ رَجُلٌ مِنْ النَّضِیرِ رَجُلاً مِنْ قُرَیْظَۃَ أَدَّی مِائَۃَ وَسْقٍ مِنْ تَمْرٍ فَلَمَّا بُعِثَ النَّبِیُّ -ﷺ- قَتَلَ رَجُلٌ مِنَ النَّضِیرِ رَجُلاً مِنْ قُرَیْظَۃَ فَقَالُوا ادْفَعُوہُ إِلَیْنَا نَقْتُلْہُ فَقَالُوا بَیْنَنَا وَبَیْنَکُمُ النَّبِیُّ -ﷺ- فَأَتَوْہُ فَنَزَلَتْ {وَإِنْ حَکَمْتَ فَاحْکُمْ بَیْنَہُمْ بِالْقِسْطِ} وَالْقِسْطُ النَّفْسُ بِالنَّفْسِ ثُمَّ نَزَلَتْ {أَفَحُکْمَ الْجَاہِلِیَّۃِ یَبْغُونَ} لَفْظُ حَدِیثِ ابْنِ أَبِی غَرَزَۃَ۔ [ضعیف]
(١٥٨٨٠) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ یہودیوں کے دو قبیلے بنو قریظہ اور بنو نضیر تھے۔ بنو نضیر بنو قریظہ سے زیادہ عزت والے تھے۔ اگر بنو قریظہ سے کوئی قتل ہوجاتا تو بنو نضیر کا قصاصاً بندہ قتل کیا جاتا اور دوسری طرف برعکسصورت ہوتی ، یعنی ١٠٠ سو وسق کھجور ادا کی جاتیں۔ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مبعوث ہوئے تو بنو نضیر کے ایک شخص نے بنو قریظہ کے ایک بندے کو قتل کردیا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ہم بھی اسے قصاصاً قتل کریں گے۔ وہ کہنے لگے کہ چلو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فیصلہ کراتے ہیں۔ وہ آئے تو یہ آیت نازل ہوئی : ” کہ جب آپ ان کے درمیان فیصلہ کریں تو انصاف کریں۔ “ [المائدۃ ٤٢] یعنی قصاص لیجیے، پھر یہ آیت نازل ہوئی ” کیا لوگ جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ہیں “ [المائدۃ ٥٠]