hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15898

.

سنن البيهقي

15898
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۸۹۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ مُوسَی عَنْ بُکَیْرِ بْنِ مَعْرُوفٍ عَنْ مُقَاتِلٍ بْنِ حَیَّانَ قَالَ مُقَاتِلٌ أَخَذْتُ ہَذَا التَّفْسِیرَ عَنْ نَفَرٍ حَفِظَ مُعَاذٌ مِنْہُمْ مُجَاہِدًا وَالضَّحَّاکَ وَالْحَسَنَ فَذَکَرَ مَعْنَاہُ إِلاَّ أَنَّہُ لَمْ یَذْکُرْ قَوْلَہُ وَلِبَعْضِہِمْ عَلَی بَعْضٍ خُمَاشَاتٌ وَقَتْلٌ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ وَمَا أَشْبَہُ مَا قَالُوا مِنْ ہَذَا بِمَا قَالُوا لأَنَّ اللَّہَ تَعَالَی إِنَّمَا أَلْزَمَ کُلَّ مُذْنِبٍ ذَنْبَہُ وَلَمْ یَجْعَلْ جُرْمَ أَحَدٍ عَلَی غَیْرِہِ ثُمَّ سَاقَ الْکَلاَمَ إِلَی أَنْ قَالَ وَقَدْ جَائَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَعْدَی النَّاسِ عَلَی اللَّہِ مَنْ قَتَلَ غَیْرَ قَاتِلِہِ۔ [حسن]
(١٥٨٩٢) مقاتل فرماتے ہیں کہ میں نے یہ تفسیر ان سے لی ہے جنہوں نے حضرت معاذ سے یاد کیا ہے، ان میں مجاہد، ضحاک، حسن وغیرہ ہیں، پھر سابقہ روایت بیان کی لیکن اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں کہ ان کے آپس میں کچھ بدلے یا قتل تھے۔
امام شافعی فرماتے ہیں : یہی بات زیادہ مشابہ اور اللہ تعالیٰ نے جس کا گناہ ہے اسی کے ساتھ بتایا ہے نہ کہ اس کا خمیازہ دوسرے پر ہوگا۔ پھر لمبی بات کی اور یہ بات ارشاد فرمائی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان ہے کہ وہ شخص اللہ کا سخت ناپسند بندہ ہے جو قاتل کو چھوڑ کر اس کی جگہ کسی اور کو قتل کروا دے۔