(۱۶۰۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا شَیْبَانُ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ وَجَدْتُ فِی کِتَابِی عَنْ شَیْبَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ ہُوَ ابْنُ مُوسَی عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّ الْعَقْلَ مِیرَاثٌ بَیْنَ وَرَثَۃِ الْقَتِیلِ عَلَی قَرَابَتِہِمْ فَمَا فَضَلَ فَلِلْعَصَبَۃِ ۔ قَالَ : وَقَضَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنَّ عَقْلَ الْمَرْأَۃِ بَیْنَ عَصَبَتِہَا مَنْ کَانُوا لاَ یَرِثُونَ مِنْہَا شَیْئًا إِلاَّ مَا فَضَلَ عَنْ وَرَثَتِہَا وَإِنْ قُتِلَتْ فَعَقْلُہَا بَیْنَ وَرَثَتِہَا وَہُمْ یَقْتُلُونَ قَاتِلَہَا۔ [حسن]
(١٦٠٦٥) عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دیت مقتول کے ورثاء کے درمیان وراثت ہوگی اور جو بچے وہ عصبہ کے لیے ہے اور فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فیصلہ فرمایا : عورت کی دیت اس کے ورثاء کے درمیان تقسیم کردی جائے اور ان عصبہ کو بھی دیا جائے جن کا حصہ مقرر نہیں ہے۔ اگر وہ قتل کی گئی ہے تو اس کی دیت ورثاء کے درمیان ہے۔ کیونکہ وہی اس کے قاتل کو قتل کریں گے۔