hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 16072

.

سنن البيهقي

16072
Sunan Al Bayhaqi
(۱۶۰۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا حَبِیبُ بْنُ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ قَالَ : عَقْلُ الرَّجُلِ الْحُرِّ مِیرَاثٌ بَیْنَ وَرَثَتِہِ مَنْ کَانُوا یُقْسَمُ بَیْنَہُمْ عَلَی فَرَائِضِہِمْ کَمَا یَقْسِمُونَ مِیرَاثَہُ قَضَی بِذَلِکَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَعَقْلُ الْمَرْأَۃِ الْحُرَّۃِ مِیرَاثٌ بَیْنَ وَرَثَتِہَا مَنْ کَانُوا یُقْسَمُ بَیْنَہُمْ کَمَا یُقْسَمُ مِیرَاثُہَا وَیَعْقِلُ عَنْہَا عَصَبَتُہَا إِذَا قَتَلَتْ قَتِیلاً أَوْ جَرَحَتْ جَرِیحًا قَضَی بِذَلِکَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-۔وَعَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ قَالَ سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ عَنِ الأَخِ مِنَ الأُمِّ ہَلْ یَرِثُ مِنَ الدِّیَۃِ إِذَا لَمْ یَکُنْ مِنْ أَبِیہِ قَالَ نَعَمْ قَدْ وَرَّثَہُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَعَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا وَشُرَیْحٌ وَکَانَ عُمَرُ یَقُولُ إِنَّمَا دِیَتُہُ بِمَنْزِلَۃِ مِیرَاثِہِ۔ [حسن]
(١٦٠٦٦) جابر بن زید فرماتے ہیں کہ آزاد آدمی کی دیت اس کے ورثاء کے درمیان وراثت ہوگی اور وہ ان کے درمیان فرضی حصص کے مطابق تقسیم ہوگی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا فیصلہ فرمایا ہے اور آزاد عورت کی وراثت اس کے ورثاء کے درمیان تقسیم ہوگی اور اگر عورت قتل کرے یا کسی کو زخمی کرے تو اس کے عصبہ اس کی دیت ادا کریں گے اور یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فیصلہ ہے۔ عمرو بن ہرم سے روایت ہے کہ جابر بن زید سے سوال کیا گیا : کیا باپ کی عدم موجودگی میں اخیافی بھائی دیت کا وارث ہوگا ؟ فرمایا : ہاں، حضرت عمر، حضرت علی (رض) اور شریح اسے وارث بناتے تھے اور حضرت عمر فرمایا کرتے تھے کہ اس کی دیت اس کی میراث کے قائم مقام ہے۔