(۱۶۲۰۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ قَالَ : الأَمْرُ الْمُجْتَمَعُ عَلَیْہِ عِنْدَنَا أَنَّہُ لَیْسَ فِیمَا دُونَ الْمُوضِحَۃِ مِنَ الشِّجَاجِ عَقْلٌ حَتَّی تَبْلُغَ الْمُوضِحَۃَ وَإِنَّمَا الْعَقْلُ فِی الْمُوضِحَۃِ فَمَا فَوْقَہَا وَذَلِکَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- انْتَہَی إِلَی الْمُوضِحَۃِ فِی کِتَابِہِ لِعَمْرِو بْنِ حَزْمٍ فَجَعَلَ فِیہَا خَمْسًا مِنَ الإِبِلِ۔ [صحیح۔ مالک]
(١٦٢٠٩) مالک بن انس فرماتے ہیں کہ جو اجماعی امرہم تک پہنچا ہے، وہ یہ ہے کہ واضح زخم جس میں ہڈی ظاہر ہوجائے کے علاوہ میں دیت نہیں ہے۔ دیت ہے ہی واضح زخم میں ہے اور یہی بات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عمرو بن حزم والے خط میں تحریر فرمائی اور اس کی دیت پانچ اونٹ مقرر فرمائی۔