(۱۶۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ أَیُّوبَ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مِنَ الْخَلاَئِ فَقُرِّبَ إِلَیْہِ طَعَامٌ ، فَعَرَضُوا عَلَیْہِ الْوَضُوئَ فَقَالَ : إِنَّمَا أُمِرْتُ بِالْوُضُوئِ إِذَا قُمْتُ إِلَی الصَّلاَۃِ ۔
قَالَ أَبُو بَکْرٍ أُخْبَرَ النَّبِیُّ -ﷺ- أَنَّ اللَّہَ تَعَالَی أَمَرَہُ بِالْوُضُوئِ إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ لاَ دُخُولَ وَقْتٍ أَوْ خُرُوجَہُ۔ [صحیح۔ أخرجہ أبو داؤد ۳۷۶۰]
(١٦٣٦) سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت الخلاء سے نکلے، کھانا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قریب لایا گیا، صحابہ نے آپ کو پانی پیش کیا، آپ نے فرمایا : ” مجھے وضو کا حکم تب دیا گیا ہے جب میں نماز کے لیے کھڑا ہوں۔ ابوبکر کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خبر دی کہ بیشک اللہ تعالیٰ نے انھیں وضو کا حکم دیا جب نماز کے لیے کھڑے ہوں نہ کہ (نماز کے) دخول کے وقت اور نہ خروج کے وقت۔