hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 16543

.

سنن البيهقي

16543
Sunan Al Bayhaqi
(۱۶۵۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ یَسَارٍ فِی خُطْبَۃِ أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : وَإِنَّ ہَذَا الأَمْرَ فِی قُرَیْشٍ مَا أَطَاعُوا اللَّہَ وَاسْتَقَامُوا عَلَی أَمْرِہِ قَدْ بَلَغَکُمْ ذَلِکَ أَوْ سَمِعْتُمُوہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَلاَ تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْہَبَ رِیحُکُمْ وَاصْبِرُوا إِنَّ اللَّہَ مَعَ الصَّابِرِینَ فَنَحْنُ الأُمَرَاء ُ وَأَنْتُمُ الْوُزَرَاء ُ إِخْوَانُنَا فِی الدِّینِ وَأَنْصَارُنَا عَلَیْہِ وَفِی خُطْبَۃِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بَعْدَہُ نَشَدْتُکُمْ بِاللَّہِ یَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ أَلَمْ تَسْمَعُوا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَوْ مَنْ سَمِعَہُ مِنْکُمْ وَہُوَ یَقُولُ : الْوُلاَۃُ مِنْ قُرَیْشٍ مَا أَطَاعُوا اللَّہَ وَاسْتَقَامُوا عَلَی أَمْرِہِ ۔ فَقَالَ مَنْ قَالَ مِنَ الأَنْصَارِ بَلَی الآنَ ذَکَرْنَا قَالَ فَإِنَّا لاَ نَطْلُبُ ہَذَا الأَمْرَ إِلاَّ بِہَذَا فَلاَ تَسْتَہْوِیَنَّکُمُ الأَہْوَاء ُ فَلَیْسَ بَعْدَ الْحَقِّ إِلاَّ الضَّلاَلُ فَأَنَّی تُصْرَفُونَ۔ [ضعیف]
(١٦٥٣٧) محمد بن اسحاق بن یسار حضرت ابوبکر کا خطبہ نقل فرماتے ہیں کہ آپ نے فرمایا تھا : یہ امر قریش کے لیے ہے اور ان کے امر پر انھیں قائم رکھو اور تمہیں یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہنچی ہے یا تم نے سنی ہے، اس میں تنازع نہ کرو، اللہ تمہاری ہوا لے جائے گا اور تم پھسل جاؤ گے۔ صبر کرو اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ ہم امراء ہیں تم وزرائ، ہمارے دینی بھائی ہو اور ہمارے مدد گار ہو۔ پھر حضرت عمر (رض) نے خطبہ میں فرمایا : اے انصاریو ! کیا تم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ نہیں سنا کہ امیر قریش سے ہی ہوں گے، جب تک وہ دین پر رہیں تو انصار میں سے ایک شخص نے کہا : اب ہمیں یاد آگیا۔ ہم اسے طلب نہیں کرتے، امراء تمہارے ہی ہوں گے۔