hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1658

.

سنن البيهقي

1658
Sunan Al Bayhaqi
(۱۶۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ تَمِیمٍ الْقَنْطَرِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَۃَ الرَّقَاشِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ النَّبِیلُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ الْقُرَشِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ قَالَ: جَائَتْ خَالَتِی فَاطِمَۃُ بِنْتُ أَبِی حُبَیْشٍ إِلَی عَائِشَۃَ فَقَالَتْ: إِنِّی أَخَافُ أَنْ أَقَعَ فِی النَّارِ ، إِنِّی أَدَعُ الصَّلاَۃَ السَّنَۃَ وَالسَّنَتَیْنِ لاَ أُصَلِّی۔ فَقَالَتِ: انْتَظِرِی حَتَّی یَجِیئَ النَّبِیُّ -ﷺ- فَجَائَ فَقَالَتْ عَائِشَۃُ: ہَذِہِ فَاطِمَۃُ تَقُولُ کَذَا وَکَذَا۔ فَقَالَ لَہَا النَّبِیُّ -ﷺ- : ((قُولِی لَہَا فَلْتَدَعِ الصَّلاَۃَ فِی کُلِّ شَہْرٍ أَیَّامَ قُرْئِہَا ، ثُمَّ لِتَغْتَسِلْ فِی کُلِّ یَوْمٍ غُسْلاً وَاحِدًا ، ثُمَّ الطُّہُورُ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ وَلْتُنَظِّفْ وَلْتَحْتَشِی فَإِنَّمَا ہُوَ دَائٌ عَرَضَ أَوْ رَکْضَۃٌ مِنَ الشَّیْطَانِ أَوْ عِرْقٌ انْقَطَعَ))۔ وَرَوَاہُ عُمَرُ بْنُ شَبَّۃَ عَنْ أَبِی عَاصِمٍ کَذَلِکَ وَقَالَ : ((ثُمَّ الطُّہُورُ بَعْدُ لِکُلِّ صَلاَۃٍ))۔ وَخَالَفَہُ غَیْرُہُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ الحاکم ۱/۲۸۳]
(١٦٥٩) (الف) ابن أبی ملیکہ فرماتے ہیں کہ میری خالہ فاطمہ بنت ابی حبیش (رض) سیدہ عائشہ (رض) کے پاس آئیں اور کہا : میں ڈرتی ہوں کہ کہیں جہنم میں نہ چلی جاؤں۔ میں نے سال ، دو سال سے نماز چھوڑ رکھی ہی میں نہیں پڑھ سکی۔ انھوں نے کہا : تو انتظار کر یہاں تک کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو عائشہ (رض) نے کہا : یہ فاطمہ ہے، اس طرح کہہ رہی ہے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں فرمایا : اسے کہہ دو کہ ہر مہینے اپنے حیض کے دنوں میں نماز چھوڑ دے، پھر ہر روز غسل کرے پھر وضو کرے، ہر نماز کے وقت صفائی کرے اور تنہائی اختیار کرے اسے وہ بیماری ہے جو شیطان کی طرف سے چوکا ہے یا رگ کٹ گئی ہے۔ (ب) ابو عاصم سے اسی طرح منقول ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر اس کے بعد ہر نماز کے لیے وضو کرے۔