(۱۶۵۸۶) وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الْبَخْتَرِیِّ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ الْجُعْفِیُّ عَنْ زَائِدَۃَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَتِ الأَنْصَارُ مِنَّا أَمِیرٌ وَمِنْکُمْ أَمِیرٌ قَالَ فَأَتَاہُمْ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ : یَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَمَرَ أَبَا بَکْرٍ یَؤُمُّ النَّاسَ فَأَیُّکُمْ تَطِیبُ نَفْسُہُ أَنْ یَتَقَدَّمَ أَبَا بَکْرٍ فَقَالَتِ الأَنْصَارُ نَعُوذُ بِاللَّہِ أَنْ نَتَقَدَّمَ أَبَا بَکْرٍ۔ [صحیح]
(١٦٥٨٦) ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی روح قبض کی گئی تو انصار کہنے لگے : ایک امیر ہم میں سے اور ایک تم میں سے ہوگا تو حضرت عمر آئے اور کہنے لگے : اے انصاریو ! کیا تمہیں نہیں پتہ کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے امامت کے لیے ابوبکر کو آگے کیا تھا تو تم میں سے کون خوشی سے ابوبکر سے آگے ہونا چاہتا ہے تو انصار کہنے لگے : ہم اللہ کی پناہ میں آتے ہیں کہ ہم ابوبکر سے آگے بڑھیں۔