(۱۶۷۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ عَنْ شَرِیکٍ عَنْ أَبِی الْعَنْبَسِ عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ قَالَ : سُئِلَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ أَہْلِ الْجَمَلِ أَمُشْرِکُونَ ہُمْ؟ قَالَ : مِنَ الشِّرْکِ فَرُّوا۔ قِیلَ : أَمُنَافِقُونَ ہُمْ؟ قَالَ : إِنَّ الْمُنَافِقِینَ لاَ یَذْکُرُونَ اللَّہَ إِلاَّ قَلِیلاً۔ قِیلَ : فَمَا ہُمْ؟ قَالَ : إِخْوَانُنَا بَغَوْا عَلَیْنَا۔ [ضعیف]
(١٦٧١٣) ابو البختری کہتے ہیں کہ حضرت علی (رض) سے سوال ہوا کہ کیا اہلجمل مشرک تھے ؟ فرمایا : وہ شرک سے دور تھے۔ پوچھا : منافق تھے ؟ فرمایا : منافق اللہ کا ذکر تھوڑا کرتے ہیں۔ پوچھا گیا : پھر وہ کون تھے ؟ فرمایا : ہمارے مسلمان بھائی جنہوں نے ہم پر بغاوت کی۔