(۱۶۸۲۹) حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّیْرَفِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ ہِلاَلٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِیقٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ یَزِیدَ النَّحْوِیِّ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی سَرْحٍ یَکْتُبُ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأَزَلَّہُ الشَّیْطَانُ فَلَحِقَ بِالْکُفَّارِ فَأَمَرَ بِہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ یُقْتَلَ فَاسْتَجَارَ لَہُ عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَأَجَارَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-۔ [ضعیف]
(١٦٨٢٩) ابن عباس فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن ابی سرح کاتب رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تھا۔ شیطان نے اسے گمراہ کردیا، وہ کفار سے جا ملا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے قتل کا حکم دے دیا۔ حضرت عثمان نے اس کے لیے پناہ طلب کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دے دی۔