(۱۶۹۵۳) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا بَشِیرُ بْنُ الْمُہَاجِرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ فِی قِصَّۃِ الْغَامِدِیَّۃِ وَرَجْمِہَا وَسَبِّ خَالِدِ بْنِ الْوَلِیدِ إِیَّاہَا قَالَ فَسَمِعَ نَبِیُّ اللَّہِ -ﷺ- سَبَّہُ إِیَّاہَا فَقَالَ : مَہْلاً یَا خَالِدُ بْنَ الْوَلِیدِ لاَ تَسُبَّہَا فَوَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لَقَدْ تَابَتْ تَوْبَۃً لَوْ تَابَہَا صَاحِبُ مَکْسٍ لَغُفِرَ لَہُ فَأَمَرَ بِہَا فَصُلِّیَ عَلَیْہَا وَدُفِنَتْ ۔
أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ بَشِیرِ بْنِ الْمُہَاجِرِ۔ [صحیح]
(١٦٩٥٣) حضرت بریدہ قصہ غامدیہ اور اس کے رجم میں فرماتے ہیں کہ خالد بن ولید نے اسے گالی دی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی گالی سن لی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خالد رک جاؤ، اسے گالی نہ دو ۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ (ناجائز) ٹیکس لینے والے کو بھی وہ کفایت کر جائے اور اس کے غسل کا حکم دیا، اس پر نماز پڑھی اور دفن کیا۔