hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1719

.

سنن البيهقي

1719
Sunan Al Bayhaqi
(۱۷۲۰) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الصَّوَّافُ بِالْبَصْرَۃِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ بِشْرٍ الْحَارِثِیُّ حَدَّثَنَا بُرْدُ بْنُ سِنَانٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ: أَنَّ جِبْرِیلَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- یُعَلِّمُہُ الصَّلاَۃَ ، فَجَائَہُ حِینَ زَالَتِ الشَّمْسُ فَتَقَدَّمَ جِبْرِیلُ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- خَلْفَہُ ، وَالنَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَصَلَّی الظُّہْرَ ، ثُمَّ جَائَہُ حِینَ صَارَ الظِّلُّ مِثْلَ قَامَۃِ شَخْصِ الرَّجُلِ ، فَتَقَدَّمَ جِبْرِیلُ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- خَلْفَہُ وَالنَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَصَلَّی الْعَصْرَ ، ثُمَّ جَائَہُ حِینَ وَجَبَتِ الشَّمْسُ فَتَقَدَّمَ جِبْرِیلَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- خَلْفَہُ وَالنَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَصَلَّی الْمَغْرِبَ۔ ثُمَّ ذَکَرَ بَاقِیَ الْحَدِیثِ وَقَالَ فِیہِ: ثُمَّ أَتَاہُ الْیَوْمَ الثَّانِیَ جَائَہُ حِینَ وَجَبَتِ الشَّمْسُ لِوَقْتٍ وَاحِدٍ ، فَتَقَدَّمَ جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- خَلْفَہُ وَالنَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَصَلَّی الْمَغْرِبَ۔ قَالَ وَقَالَ فِی آخِرِہِ ثُمَّ قَالَ: مَا بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ وَقْتٌ۔ قَالَ: فَسَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَنِ الصَّلاَۃِ فَصَلَّی بِہِمْ کَمَا صَلَّی بِہِ جِبْرِیلَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ ، ثُمَّ قَالَ : ((أَیْنَ السَّائِلُ عَنِ الصَّلاَۃِ؟ مَا بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ وَقْتٌ)) ۔ [صحیح لغیرہٖ]
(١٧٢٠) سیدنا جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ جبرائیل (علیہ السلام) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس نماز سکھانے کے لیے آئے۔ جب سورج ڈھل چکا تھا جبرائیل (علیہ السلام) آگے ہوئے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پیچھے تھے اور لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھے، ظہر کی نماز پڑھائی، پھر آئے جس وقت سایہ آدمی کے قد کے برابر ہوگیا۔ جبرائیل (علیہ السلام) آگے ہوئے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پیچھے تھے اور لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھے، مغرب کی نماز پڑھائی، پھر باقی حدیث ذکر کی اس میں ہے کہ پھر دوسرے دن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک ہی وقت میں آئے جس وقت سورج غروب ہوگیا۔ جبرائیل (علیہ السلام) آگے ہوئے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پیچھے تھے اور لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھے۔ مغرب کی نماز پڑھائی اور اس کے آخر میں فرمایا : ان دونوں (نمازوں) وقتوں کے درمیان نماز کا وقت ہے، ایک آدمی نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نماز کے متعلق سوال کیا تو آپ نے ان کو نماز پڑھائی، جس طرح آپ کو جبرائیل (علیہ السلام) نے پڑھائی تھی، پھر فرمایا : نماز کے متعلق سوال کرنے والا کہاں ہے ؟ دو ( نمازوں) وقتوں کے درمیان نماز کا وقت ہے۔