(۱۷۲۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: الْقَاسِمُ بْنُ الْقَاسِمِ السَّیَّارِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُوَجِّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ عِیسَی حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((ہَذَا جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ یُعَلِّمُکُمْ دِینَکُمْ))۔ ثُمَّ ذَکَرَ مَوَاقِیتَ الصَّلاَۃِ ، ثُمَّ ذَکَرَ أَنَّہُ صَلَّی الْمَغْرِبَ حِینَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ ، ثُمَّ لَمَّا جَائَہُ مِنَ الْغَدِ صَلَّی الْمَغْرِبَ حِینَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ فِی وَقْتٍ وَاحِدٍ۔ [حسن۔ أخرجہ النسائی ۵۰۲]
(١٧٢٢) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ جبرائیل (علیہ السلام) ہیں، تمہیں تمہارا دین سکھانے کے لیے آئے ہیں، پھر نماز کے اوقات بیان کیے پھر ذکر کیا کہ مغرب کی نماز پڑھائی جس وقت سورج غروب ہوگیا، پھر جب اگلے دن آئے تو مغرب کی نماز اسی وقت میں پڑھائی جس وقت سورج غروب ہوگیا۔