(۱۷۲۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَکَرِیَّا حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِیٍّ وَیَعْقُوبُ الدَّوْرَقِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : عُرِضْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یَوْمَ أُحُدٍ وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَۃَ سَنَۃً فَاسْتَصْغَرَنِی وَعُرِضْتُ عَلَیْہِ یَوْمَ الْخَنْدَقِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَۃَ فَقَبِلَنِی۔ [صحیح]
(١٧٢٠٧) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں : میں یوم احد والے دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر پیش کیا گیا اور میری عمر چودہ سال تھی۔ اس عمر میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے چھوٹا سمجھا اور یوم خندق والے دن مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر پیش کیا گیا۔ اس وقت میری عمر پندرہ سال تھی۔ اس عمر میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے چنا۔