(۱۷۲۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجاَنِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ : أَنَّ عَبْدًا سَرَقَ وَدِیًّا مِنْ حَائِطِ رَجُلٍ فَغَرَسَہُ فِی حَائِطِ سَیِّدِہِ فَخَرَجَ صَاحِبُ الْوَدِیِّ یَلْتَمِسُ وَدِیَّہُ فَوَجَدَہُ فَاسْتَعْدَی عَلَی الْعَبْدِ مَرْوَانَ بْنَ الْحَکَمِ فَسَجَنَ الْعَبْدَ وَأَرَادَ قَطْعَ یَدِہِ فَانْطَلَقَ سَیِّدُ الْعَبْدِ إِلَی رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ فَسَأَلَہُ عَنْ ذَلِکَ فَأَخْبَرَہُ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : لاَ قَطْعَ فِی ثَمَرٍ وَلاَ کَثَرٍ ۔ وَالْکَثَرُ الْجُمَّارُ فَقَالَ الرَّجُلُ : فَإِنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَکَمِ أَخَذَ غُلاَمًا لِی وَہُوَ یُرِیدُ قَطْعَ یَدِہِ وَأَنَا أُحِبُّ أَنْ تَمْشِیَ مَعِی إِلَیْہِ فَتُخْبِرَہُ بِالَّذِی سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَمَشَی مَعَہُ رَافِعُ بْنُ خَدِیجٍ حَتَّی أَتَی مَرْوَانَ فَقَالَ : أَخَذْتَ غُلاَمًا لِہَذَا؟ فَقَالَ : نَعَمْ۔ قَالَ : مَا أَنْتَ صَانِعٌ بِہِ؟ قَالَ : أَرَدْتُ قَطْعَ یَدِہِ۔ قَالَ لَہُ رَافِعُ بْنُ خَدِیجٍ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : لاَ قَطْعَ فِی ثَمَرٍ وَلاَ کَثَرٍ ۔ فَأَمَرَ مَرْوَانُ بِالْعَبْدِ فَأُرْسِلَ۔ [صحیح]
(١٧٢٢٣) محمد بن یحییٰ بن حبان سے روایت ہے کہ ایک غلام نے کسی آدمی کے باغ سے ایک کھجور کا پودا چوری کیا اور اس (پودے) کو اپنے سردار کے باغ میں گاڑ دیا، پھر اس باغ کا مالک نکلا جس کا پودا چوری ہوا۔ اس نے تلاش کیا تو اپنے پودے کو (غلام کے سردار کے باغ میں) پایاتو اس غلام کو مروان بن حکم کے پاس لے گیا، اس نے قید کیا اور ہاتھ کاٹنے کا ارادہ کیا تو غلام کا سردار رافع بن خدیج کی طرف گیا اور ان سے اس بارے میں سوال کیا پھر خبر دی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں سنا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” پھلوں میں نہیں ہاتھ کاٹا جائے گا اور نہ ہی پودا چرانے میں۔ “ ایک آدمی نے کہا : مروان بن حکم نے میرے غلام کو پکڑا اس کا ہاتھ کاٹنے کا ارادہ کیا اور میں چاہتاہوں کہ آپ میرے ساتھ چلیں اس کی طرف اور اس کو خبر دیں جو آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا : وہ اس کے ساتھ رافع بن خدیج کی طرف چلایہاں تک کہ مروان کے پاس آئے اس سے پوچھا : کیا آپ نے اس کے غلام کو پکڑا ہے ؟ کہا : جی ہاں ! رافع بن خدیج نے کہا : آپ نے کیا کیا ؟ اس نے کہا : (مروان نے) میں نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا ارادہ کیا۔ مروان نے رافع کو کہا : آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” پھلوں کو پودوں کو چوری کرنے میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ مروان نے غلام کو چھوڑنے کا حکم دے دیا۔