hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 17286

.

سنن البيهقي

17286
Sunan Al Bayhaqi
(۱۷۲۸۰) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ ،(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ عَنْ عَمْرَۃَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّہَا قَالَتْ : خَرَجَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا إِلَی مَکَّۃَ وَمَعَہَا مَوْلاَتَانِ وَمَعَہَا غُلاَمٌ لِبَنِی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ فَبَعَثَ مَعَ الْمَوْلاَتَیْنِ بِبُرْدِ مَرَاجِلَ قَدْ خِیطَ عَلَیْہِ خِرْقَۃٌ خَضْرَائُ قَالَتْ فَأَخَذَ الْغُلاَمُ الْبُرْدَ فَفَتَقَ عَنْہُ وَاسْتَخْرَجَہُ وَجَعَلَ مَکَانَہُ لِبْدًا أَوْ فَرْوَۃً وَخَاطَ عَلَیْہِ فَلَمَّا قَدِمَتَا الْمَوْلاَتَانِ الْمَدِینَۃَ دَفَعَتَا ذَلِکَ إِلَی أَہْلِہِ فَلَمَّا فَتَقُوا عَنْہُ وَجَدُوا فِیہِ اللِّبْدَ وَلَمْ یَجِدُوا الْبُرْدَ فَکَلَّمُوا الْمَوْلاَتَیْنِ فَکَلَّمَتَا عَائِشَۃَ أَوْ کَتَبَتَا إِلَیْہَا وَاتَّہَمَتَا الْعَبْدَ فَسُئِلَ الْعَبْدُ عَنْ ذَلِکَ فَاعْتَرَفَ فَأَمَرَتْ بِہِ عَائِشَۃُ فَقُطِعَتْ یَدُہُ وَقَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : الْقَطْعُ فِی رُبُعِ دِینَارٍ فَصَاعِدًا۔
(١٧٢٨٠) عمرہ بنت عبدالرحمن سے روایت ہے کہ عائشہ (رض) مکہ کی طرف نکلیں اور ان کے ساتھ دو لونڈیاں تھیں اور ان کے ساتھ ایک غلام بنو عبداللہ بن ابی بکر صدیق (رض) کے تھے۔ اس نے ان دونوں لونڈیوں کے ساتھ گرم کپڑے کے لیے بھیجا جو سبز رنگ کے تھے۔ اس کپڑے کی سلائی ریشم کے دھاگے سے کی گئی تھی۔ عائشہ (رض) فرماتی ہیں : اس غلام نے اس چادر کو پکڑ کر پھاڑ دیا اور اس سے دھاگا نکال دیا اور اس کی جگہ اون کی چادر لی اور اس پر سلائی کردی۔ جب وہ دونوں لونڈیاں مدینے میں پہنچیں وہ اپنے اہل کی طرف گئیں۔ جب اس کو پھاڑا تو اس میں اون کو پایا اور دھاری دار کپڑا نہیں پایا ان دونوں لونڈیوں نے عائشہ (رض) سے بات کی یا اس کی طرف لکھا اور ان دونوں نے غلام پر تہمت لگائی۔ غلام سے اس کے متعلق سوال کیا گیا تو اس نے اعتراف کیا۔ عائشہ (رض) نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا اور عائشہ (رض) نے فرمایا : ہاتھ ربع دینا یا اس سے اوپر میں کاٹا جائے گا۔