(۱۷۳۳۱)أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْکَرِیمِ بْنُ الْہَیْثَمِ الدَّیْرَعَاقُولِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ الْحَکَمُ بْنُ نَافِعٍ أَخْبَرَنِی شُعَیْبُ بْنُ أَبِی حَمْزَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ حَدَّثَنِی سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ : أُتِیَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لَیْلَۃَ أُسْرِیَ بِہِ بِإِیلْیَا بِقَدَحَیْنِ مِنْ خَمْرٍ وَلَبَنٍ فَنَظَرَ إِلَیْہِمَا ثُمَّ أَخَذَ اللَّبَنَ فَقَالَ جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی ہَدَاکَ لِلْفِطْرَۃِ وَلَوْ أَخَذْتَ الْخَمْرَ غَوَتْ أُمَّتُکَ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ۔ [صحیح]
(١٧٣٣١) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ کے پاس معراج والی رات میں دو پیالے لائے گئے : ایک شراب کا، ایک دودھ کا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دودھ والے پیالے کو لیا تو جبرائیل (علیہ السلام) نے فرمایا : تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔ وہ ذات جس نے آپ کو فطرت پر ہدایت دی۔ اگر آپ شراب کو لیتے تو آپ کی امت گمراہ ہوجاتی۔