(۱۷۳۳۵)أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ بِلاَلٍ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا شَرِیکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عِیسَی عَنْ أَبِی طُعْمَۃَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لُعِنَتِ الْخَمْرُ وَشَارِبُہَا وَسَاقِیہَا وَعَاصِرُہَا وَمُعْتَصِرُہَا وَحَامِلُہَا وَالْمَحْمُولَۃُ إِلَیْہِ وَمُبْتَاعُہَا وَآکِلُ الثَّمَنِ ۔ [حسن لغیرہ]
(١٧٣٣٥) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” شراب پر، پینے والے پر، پلانے والے پر ، اس کے نچوڑنے والے پر ، جس کے لیے نچوڑا جا رہا ہے، اٹھانے والے پر ، جس کے لیے اٹھایا جا رہا ہے ، جو اس کو بیچ رہا ہے اور شراب کی قیمت کھانے والے پر لعنت کی گئی ہے۔ “