(۱۷۳۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ : الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَہُ مِنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی بُرْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- بَعَثَہُ وَمُعَاذًا إِلَی الْیَمَنِ فَقَالَ لَہُمَا : بَشِّرَا وَیَسِّرَا وَعَلِّمَا وَلاَ تُنَفِّرَا ۔ وَأُرَاہُ قَالَ : وَتَطَاوَعَا ۔ قَالَ : فَلَمَّا وَلَّی رَجَعَ أَبُو مُوسَی فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ لَہُمْ شَرَابًا مِنَ الْعَسَلِ یُطْبَخُ وَالْمِزْرُ یُصْنَعُ مِنَ الشَّعِیرِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : کُلُّ مَا أَسْکَرَ عَنِ الصَّلاَۃِ فَہُوَ حَرَامٌ ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ۔ [صحیح]
(١٧٣٧٧) حضرت بردہ اپنے والد سے اور وہ اپنیدادا سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت معاذ کو یمن کی طرف بھیجا اور انھیں فرمایا : وہاں جا کر خوش خبری دینا اور آسانی کرنا اور علم سکھانا اور لوگوں کو نفرت نہ دلانا۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ طاؤس فرماتے ہیں : جب حضرت ابو موسیٰ لوٹے تو فرمایا : اے اللہ کے رسول ! ان کے ہاں شہد کی شراب ہوتی ہے جسے یہ پکاتے ہیں اور مٹکے ہیں جن میں جو سے شراب بناتے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر وہ چیز جو نماز میں نشہ کرے وہ حرام ہے۔
اس کو مسلم نے محمد بن عبادہ سے روایت کیا ہے۔