hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 17429

.

سنن البيهقي

17429
Sunan Al Bayhaqi
(۱۷۴۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ضَمْرَۃُ عَنِ الشَّیْبَانِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ ابْنِ الدَّیْلَمِیِّ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : أَتَیْنَا النَّبِیَّ -ﷺ- فَقُلْنَا یَا رَسُولَ اللَّہِ قَدْ عَلِمْتَ مَنْ نَحْنُ وَمِنْ أَیْنَ نَحْنُ فَإِلَی مَنْ نَحْنُ؟ قَالَ : إِلَی اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ وَإِلَی رَسُولِہِ ۔ فَقُلْنَا : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ لَنَا أَعْنَابًا مَا نَصْنَعُ بِہَا؟ قَالَ : زَبِّبُوہَا ۔ قُلْنَا : مَا نَصْنَعُ بِالزَّبِیبِ؟ قَالَ : انْبِذُوہُ عَلَی غَدَائِکُمْ وَاشْرَبُوہُ عَلَی عَشَائِکُمْ وَانْبِذُوہُ عَلَی عَشَائِکُمْ وَاشْرَبُوہُ عَلَی غَدَائِکُمْ وَانْبِذُوہُ فِی الشِّنَانِ وَلاَ تَنْبِذُوہُ فِی الْقُلَلِ فَإِنَّہُ إِذَا تَأَخَّرَ عَنْ عَصْرِہِ صَارَ خَلاًّ ۔ [صحیح]
(١٧٤٢٣) عبداللہ بن دیلمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے۔ ہم نے کہا : یا رسول اللہ ! آپ جانتے ہیں ہم کون ہیں، کہاں سے ہیں اور کس کے پاس آئے ہیں ؟ تو آپ نے فرمایا : اللہ اور اس کے رسول کی طرف۔ تو ہم نے کہا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے انگور ہوتے ہیں، ہم ان کا کیا کریں ؟ فرمایا : منقہ بنا لو ہم نے کہا : منقہ کا کیا کریں فرمایا : صبح نبیذ بنا کر شام کو پی لو اور شام کو بنا کر صبح پی لو اور چھوٹے برتنوں میں نبیذ بناؤ۔ بڑے بڑے مٹکوں میں نہ بنانا کیونکہ اگر تم اس میں چھوڑ دو گے تو اس میں نشہ پیدا ہوجائے گا جو حرام ہوگا اور اگر نشہ نہ ہو تو سرکہ بن جائے گا۔