(۱۷۵۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُوبَکْرِ بْنُ عَبْدِاللَّہِ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: أَصَابَ رَجُلٌ مِنَ امْرَأَۃٍ شَیْئًا دُونَ الْفَاحِشَۃِ فَأَتَی عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَعَظَّمَ عَلَیْہِ ثُمَّ أَتَی أَبَا بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَعَظَّمَ عَلَیْہِ ثُمَّ أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَلاَ أَدْرِی أَعْظَّمَ عَلَیْہِ أَمْ لاَ قَالَ فَأَنْزَلَ اللَّہُ عَزَّوَجَلَّ {أَقِمِ الصَّلاَۃَ طَرَفَیِ النَّہَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّیْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ یُذْہِبْنَ السَّیِّئَاتِ} [ہود ۱۱۴] فَقَالَ الرَّجُلُ : أَلِی ہَذِہِ یَا رَسُولَ اللَّہِ؟ فَقَالَ: ہِیَ لِمَنْ أَخَذَ بِہَا مِنْ أُمَّتِی۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ التَّیْمِیِّ۔ [صحیح]
(١٧٥٥٣) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے عورت سے ملامست کرلی دخول نہیں کیا۔ وہ حضرت عمر (رض) کے پاس آیا تو انھوں نے اسے بہت بڑا گناہ جانا۔ پھر ابوبکر (رض) کے پاس آیا تو انھوں نے بھی یہی کیا۔ پھر وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا تو یہ آیت اتری ” دن کے اطراف میں اور رات کے اندھیرے میں نماز قائم کرو، بیشک نیکیاں برائیوں کو لے جاتی ہیں “ [ہود ١١٤] تو اس آدمی نے کہا : کیا یہ صرف میرے لیے ہے یا رسول اللہ ؟ فرمایا : نہیں یہ میری تمام امت کے لیے ہے۔