(۱۷۶۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ ابْنُ الشَّرْقِیِّ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِیسَ الْحَنْظَلِیُّ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ الْمُؤَذِّنُ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ بَشِیرٍ عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ حَدَّثَہُ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لأَصْحَابِہِ وَہُمْ جُلُوسٌ : مَا لَکُمْ لاَ تَتَکَلَّمُونَ مَنْ قَالَ سُبْحَانَ اللَّہِ وَبِحَمْدِہِ کَتَبَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ لَہُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ وَمَنْ قَالَہَا عَشْرًا کَتَبَ اللَّہُ لَہُ مِائَۃَ حَسَنَۃٍ وَمَنْ قَالَہَا مِائَۃَ مَرَّۃٍ کَتَبَ اللَّہُ لَہُ أَلْفَ حَسَنَۃٍ وَمَنْ زَادَ زَادَہُ اللَّہُ وَمَنِ اسْتَغْفَرَ غَفَرَ اللَّہُ لَہُ وَمَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُہُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّہِ فَقَدْ ضَادَّ اللَّہَ فِی حُکْمِہِ وَمَنِ اتَّہَمَ بَرِیئًا صَیَّرَہُ اللَّہُ إِلَی طِینَۃِ الْخَبَالِ حَتَّی یَأْتِیَ بِالْمَخْرَجِ مِمَّا قَالَ وَمَنِ انْتَفَی مِنْ وَلَدِہِ یَفْضَحُہُ بِہِ فِی الدُّنْیَا فَضَحَہُ اللَّہُ عَلَی رُئُ وسِ الْخَلاَئِقِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔ [ضعیف]
(١٧٦١٨) ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اور صحابہ کرام بیٹھے ہوئیے تھے تم کچھ بولتے کیوں نہیں۔ جس نے سبحان اللہ وبحمدہ کہا اللہ اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دیتا ہے اور جس نے دس دس مرتبہ کہا اس کے سو اور جس نے سو مرتبہ کہا اس کے لیے ہزار نیکیاں لکھ دیتا ہے۔ جو زیادہ کرے گا اللہ بھی زیادہ کر دے گا اور جو اللہ سے استغفار کرے گا اللہ اسے بخش دے گا جس کی شفاعت حدود اللہ میں سے کسی حد کے علاوہ میں حائل ہوگئی تو اس نے اپنے معاملے میں اللہ سے ضد کی اور جو مرگیا اور اس پر قرض ہے تو وہ نیکیوں اور برائیوں کی صورت میں ادا ہوگا اور جو کسی باطل کے لیے لڑتا ہے اور وہ جانتا بھی ہے تو وہ ہمیشہ اللہ کی ناراضگی میں رہتا ہیجب تک کہ اس سے پیچھے نہ ہٹ جائے اور جو کسی مومن کے لیے ناحق بات کہتا ہے تو اللہ اسے جہنم کے کیچڑ میں ڈالیں گے یہاں تک کہ وہ نکل جائے گا، جو اس نے کہا : جو دنیا میں اپنے بچے کا انکار کرے گا اس کو رسوا کرنے کے لیے تو اللہ اسے تمام مخلوقات کے سامنے قیامت کے دن رسوا کرے گا۔