hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 17748

.

سنن البيهقي

17748
Sunan Al Bayhaqi
(ہ ١٧٧٤) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ صَالِحٍ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فِی قَوْلِہِ { فَاقْتُلُوا الْمُشْرِکِینَ حَیْثُ وَجَدْتُمُوہُمْ } [التوبۃ ٥] وَقَوْلِہِ { قَاتِلُوا الَّذِینَ لاَ یُؤْمِنُونَ بِاللَّہِ وَلاَ بِالْیَوْمِ الآخِرِ } [التوبۃ ٢٩] قَالَ فَنَسَخَ ہَذَا الْعَفْوَ عَنِ الْمُشْرِکِینَ وَقَوْلِہِ { یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ جَاہِدِ الْکُفَّارَ وَالْمُنَافِقِینَ وَاغْلُظْ عَلَیْہِمْ } [التوبۃ ٧٣] فَأَمَرَہُ اللَّہُ بِجِہَادِ الْکُفَّارِ بِالسَّیْفِ وَالْمُنَافِقِینَ بِاللَّسَانِ وَأَذْہَبَ الرِّفْقَ عَنْہُمْ ۔ [ضعیف ]
(١٧٧٤٢) حضرت ابن عباس (رض) اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں فرماتے ہیں : { فَاقْتُلُوا الْمُشْرِکِیْنَ حَیْثُ وَ جَدْتُّمُوْھُمْ } [التوبۃ ٥] ” مشرکین کو جہاں پاؤ ان کو قتل کر دو ۔ “ اور اسی طرح اس آیت کے بارے میں { قَاتِلُوا الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَ لَا بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ } [التوبۃ ٢٩] ” تم ان لوگوں سے قتال کرو جو اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان نہیں لاتے۔ “ ان آیات سے مشرکین سے درگزر کو منسوخ کردیا گیا اور اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں فرماتے ہیں : { یٰٓاَیُّھَا النَّبِیُّ جَاھِدِ الْکُفَّارَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ اغْلُظْ عَلَیْھِمْ } [التوبۃ ٧٣] ” اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کفار اور منافقین سے قتال کیجیے اور ان پر سختی کیجیے۔ “ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس آیت میں کفار سے جہاد بالسیف کرنے کا حکم دیا اور منافقین سے جہاد باللسان کا حکم دیا اور ان پر نرمی کرنے کو ختم کردیا۔