(١٧٧٤٣) وَبِہَذَا الإِسْنَادِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ قَوْلُہُ { وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِکِینَ } [الأنعام ١٠٦] وَ { لَسْتَ عَلَیْہِمْ بِمُسَیْطِرٍ } [الغاشیۃ ٢٢] یَقُولُ لَسْتَ عَلَیْہِمْ بِجَبَّارٍ { فَاعْفُ عَنْہُمْ وَاصْفَحْ } [المائدۃ ١٣] { وَإِنْ تَعْفُوا وَتَصْفَحُوا } [التغابن ١٤] { فَاعْفُوا وَاصْفَحُوا حَتَّی یَأْتِیَ اللَّہُ بِأَمْرِہِ } [البقرۃ ١٠٩] { قُلْ لِلَّذِینَ آمَنُوا یَغْفِرُوا لِلَّذِینَ لاَ یَرْجُونَ أَیَّامَ اللَّہِ } [الجاثیۃ ١٤] وَنَحْوَ ہَذَا فِی الْقُرْآنِ أَمَرَ اللَّہُ بِالْعَفْوِ عَنِ الْمُشْرِکِینَ وَإِنَّہُ نَسَخَ ذَلِکَ کُلَّہُ قَوْلُہُ { اقْتُلُوا الْمُشْرِکِینَ حَیْثُ وَجَدْتُمُوہُمْ } [التوبۃ ٥] وَقَوْلُہُ { قَاتِلُوا الَّذِینَ لاَ یُؤْمِنُونَ بِاللَّہِ وَلاَ بِالْیَوْمِ الآخِرِ } [التوبۃ ٥] إِلَی قَوْلِہِ { وَہُمْ صَاغِرُونَ } [التوبۃ ٢٩] فَنَسَخَ ہَذَا الْعَفْوَ عَنِ الْمُشْرِکِینَ ۔ [ضعیف ]
(١٧٧٤٣) اسی سند سے حضرت ابن عباس (رض) سے منقول ہے۔ انھوں نے اللہ تعالیٰ کے اس قول کے متعلق فرمایا : { وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِکِیْنَ } [الأنعام ١٠٦] اور { لَّسْتَ عَلَیْہِمْ بِمُسَیْطِرٍ ۔ } [الغاشیۃ ٢٢] انھوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ آپ ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہیں اور اسی طرح یہ قول { فَاعْفُ عَنْھُمْ وَ اصْفَحْ } [المائدۃ ١٣] ” ان کو معاف کیجیے اور ان سے درگزر کیجیے۔ “ اور ایسے ہی { وَاِنْ تَعْفُوْا وَتَصْفَحُوْا } [التغابن ١٤] اور { فَاعْفُوْا وَاصْفَحُوْا حَتّٰی یَاْتِیِ اللّٰہُ بِاَمْرِہٖ } [البقرۃ ١٠٩] ” ان کو معاف کرو اور ان سے درگزر کرو حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ اپنا کوئی اور حکم صادر فرمائیں۔ “ اور یہ آیت کریمہ { قُلْ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَغْفِرُوْا لِلَّذِیْنَ لاَ یَرْجُوْنَ اَیَّامَ اللّٰہِ } [الجاثیۃ ١٤] ” آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایمان والوں سے کہہ دیں کہ وہ ان لوگوں سے درگزر کریں جو اللہ کے دنوں کی توقع نہیں رکھتے “ اور ان جیسی جتنی بھی قرآن مجید میں آیات ہیں جن کے اندر اللہ تعالیٰ نے مشرکین سے درگزر کرنے کا حکم دیا وہ سب کی سب اللہ تعالیٰ کے اس فرمان { فَاقْتُلُوا الْمُشْرِکِیْنَ حَیْثُ وَ جَدْتُّمُوْھُمْ } [التوبۃ ٥] اور اس فرمان { قَاتِلُوا الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَ لَا بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ } [التوبۃ ٢٩] ” تم ان لوگوں سے قتال کرو جو اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان نہیں لاتے۔ “ سے مشرکین سے درگزر کو منسوخ کردیا گیا ہے۔