hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 17807

.

سنن البيهقي

17807
Sunan Al Bayhaqi
(١٧٨٠١) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنِی حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ زَیْدٍ وَثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ أَبَا طَلْحَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَرَأَ ہَذِہِ الآیَۃَ { انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاً } [التوبۃ ٤١] قَالَ : أُرَی رَبَّنَا یَسْتَنْفِرُنَا شُیُوخًا وَشُبَّانًا جَہِّزُونِی أَیْ بَنِیَّ جَہِّزُونِی فَقَالَ بَنُوہُ : قَدْ شَہِدْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَأَبِی بَکْرٍ وَعُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فَنَحْنُ نَغْزُو فَقَالَ جَہِّزُونِی فَرَکِبَ الْبَحْرَ فَمَاتَ فَلَمْ یَجِدُوا لَہُ جَزِیرَۃً إِلاَّ بَعْدَ سَبْعَۃِ أَیَّامٍ فَدَفَنُوہُ فِیہَا وَلَمْ یَتَغَیَّرْ ۔ [صحیح ]
(١٧٨٠١) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو طلحہ (رض) نے اس آیت کی تلاوت کی : { اِنْفِرُوْا خِفَافًا وَّ ثِقَالًا } [التوبۃ ٤١] تو انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے رب نے اس میں بوڑھے اور جوانوں کو نکلنے کا کہا ہے تو انھوں نے اپنے بیٹوں سے کہا : اے بیٹو ! میرے لیے تیاری کرو، میرے لیے تیاری کرو تو بیٹوں نے کہا کہ یقیناً اپنے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابوبکر اور عمر (رض) کے ساتھ مل کر غزوے کے لیے ہیں۔ (اب آپ بیٹھیں) اور ہم لڑتے ہیں۔ انھوں نے کہا : میری تیاری کرو حتیٰ کہ سمندر کا سفر کیا اور فوت ہوگئے۔ (حضرت انس (رض) کہتے ہیں) کہ انھیں سات دنوں کے بعد ایک جزیرہ ملا تو اس میں انھیں دفن کیا اور ان کی نعش بالکل صحیح رہی۔