(١٧٨٧٤) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُبَیْدٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : نَسْتَعِینُ بِقُوَّۃِ الْمُنَافِقِینَ وَإِثْمُہُ عَلَیْہِمْ ۔ وَہَذَا مُنْقَطِعٌ۔ فَإِنْ صَحَّ فَإِنَّمَا وَرَدَ فِی مُنَافِقِینَ لَمْ یُعْرَفُوا بِالتَّخْذِیلِ وَالإِرْجَافِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ ۔ [ضعیف۔ عبدالملک بن عبید من صغار التابعین مجہول الحال ]
(١٧٨٧٤) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ہم منافقین سے فائدہ حاصل کرتے ہیں اور ان کا گناہ ان پر ہے۔ یہ منقطع ہے اور اگر یہ صحیح ہو تو یہ ان منافقین کے بارے میں ہے جن کے بارے میں علم نہیں کہ یہ مدد سے ہاتھ کھینچنے پر اکساتے ہیں یا یہ بری باتیں پھیلاتے ہیں۔ واللہ اعلم۔