(١٧٨٧٥) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ عَنْ حَبَّۃَ بْنِ جُوَیْنٍ قَالَ : کُنَّا مَعَ سَلْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی غَزَاۃٍ وَنَحْنُ مُصَافُّو الْعَدُوِّ فَقَالَ : مَنْ ہَؤُلاَئِ ؟ قَالُوا : الْمُشْرِکُونَ ۔ قَالَ : مَنْ ہَؤُلاَئِ ؟ قَالُوا : الْمُؤْمِنُونَ ۔ قَالَ فَقَالَ : ہَؤُلاَئِ الْمُشْرِکُونَ وَہَؤُلاَئِ الْمُؤْمِنُونَ وَالْمُنَافِقُونَ فَیُؤَیِّدُ اللَّہُ الْمُؤْمِنِینَ بِقُوَّۃِ الْمُنَافِقِینَ وَیَنْصُرُ اللَّہُ الْمُنَافِقِینَ بِدَعْوَۃِ الْمُؤْمِنِینَ ۔ [ضعیف۔ حبۃ بن جو ین ضعیف الحدیث ]
(١٧٨٧٥) حبہ بن جوین فرماتے ہیں کہ ہم سلمان (رض) کے ساتھ ایک غزوہ میں شریک تھے اور ہم دشمن کے سامنے تھے تو سلمان نے کہا : یہ کون ہیں ؟ انھوں نے کہا : یہ مشرکین ہیں۔ پھر انھوں نے کہا : یہ کون ہیں تو انھوں نے کہا : مؤمنین ہیں تو حبہ بن جو ین کہتے ہیں : سلمان (رض) نے کہا : یہ مشرکین ہیں اور یہ مؤمنین ہیں اور منافقین۔ اللہ مومنوں کو مضبوط کرے گا منافقین کی قوت سے اور منافقوں کو کامیاب کرے گا مومنوں کی دعوت کی وجہ سے۔