hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 17885

.

سنن البيهقي

17885
Sunan Al Bayhaqi
(١٧٨٧٩) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُکْرَمُ بْنُ أَحْمَدَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَوْحٍ الْمَدَائِنِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا الْمُسْتَلِمُ بْنُ سَعِیدٍ الثَّقَفِیُّ عَنْ خُبَیْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فِی بَعْضِ غَزَوَاتِہِ فَأَتَیْتُہُ أَنَا وَرَجُلٌ قَبْلَ أَنْ نُسْلِمَ فَقُلْنَا : إِنَّا نَسْتَحِی أَنْ یَشْہَدَ قَوْمُنَا مَشْہَدًا فَلاَ نَشْہَدُہُ قَالَ : أَسْلَمْتُمَا ؟ ۔ قُلْنَا : لاَ ۔ قَالَ : فَإِنَّا لاَ نَسْتَعِینُ بِالْمُشْرِکِینَ عَلَی الْمُشْرِکِینَ ۔ فَأَسْلَمْنَا وَشَہِدْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَتَلْتُ رَجُلاً وَضَرَبَنِی الرَّجُلُ ضَرْبَۃً فَتَزَوَّجْتُ ابْنَتَہُ فَکَانَتْ تَقُولُ لاَ عَدِمْتَ رَجُلاً وَشَّحَکَ ہَذَا الْوِشَاحَ فَقُلْتُ لاَ عَدِمْتِ رَجُلاً عَجَّلَ أَبَاکِ إِلَی النَّارِ ۔ [ضعیف ] جَدُّہُ خُبَیْبُ بْنُ یَسَافٍ وَیُقَالُ إِسَافٍ لَہُ صُحْبَۃٌ۔
(١٧٨٧٩) خبیب بن عبدالرحمن اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی غزوہ کے لیے نکلے۔ میں آپ کے پاس آیا۔ ابھی میں نے اسلام قبول نہیں کیا تھا کہ ہم نے کہا : ہمیں شرم آتی ہے کہ ہماری قوم لڑائی میں جائے اور ہم نہ جائیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : ” کیا تم اسلام قبول کرچکے ہو ؟ “ ہم نے کہا : نہیں تو آپ نے فرمایا : ” ہم مشرکوں کے خلاف مشرکوں سے مدد نہیں لیں گے۔ “ پھر ہم نے اسلام قبول کیا اور آپ کے ساتھ لڑائی میں گئے۔ میں نے ایک آدمی کو مارا اور ایک آدمی نے مجھے ضرب لگائی اور میں نے اس کی بیٹی سے شادی کی۔ وہ کہتی تھی : تہی دست نہ کر اس آدمی کو جس نے تجھے یہ جواہر اور موتیوں کا ہار دیا میں اس کو کہتا تو ایسے آدمی کو تہی دست نہ کر جس نے تیرے باپ کو آگ کی طرف جلدی بھیج دیا۔ خبیب بن عبدالرحمن کے دادا کا نام خبیب بن یساف یا اساف تھا کہا جاتا ہے کہ اس کو صحبت رسول حاصل ہے۔
عبدالرحمن بن خبیب بن یساف مجہول ہے۔