(١٧٨٧٨) وَقَدْ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنَزِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ عَمْرٍو الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی السِّینَانِیُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَبِی حُمَیْدٍ السَّاعِدِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - حَتَّی إِذَا خَلَّفَ ثَنِیَّۃَ الْوَدَاعِ إِذَا کَتِیبَۃٌ قَالَ : مَنْ ہَؤُلاَئِ ؟ قَالُوا : بَنِی قَیْنُقَاعَ وَہُوَ رَہْطُ عَبْدِاللَّہِ بْنِ سَلاَمٍ ۔ قَالَ : وَأَسْلَمُوا ؟ قَالُوا : لاَ بَلْ ہُمْ عَلَی دِینِہِمْ ۔ قَالَ : قُلْ لَہُمْ فَلْیَرْجِعُوا فَإِنَّا لاَ نَسْتَعِینُ بِالْمُشْرِکِینَ ۔ ہَذَا الإِسْنَادُ أَصَحُّ ۔ [ضعیف ]
(١٧٨٧٨) ابو حمید ساعدی (رض) بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غزوہ کے لیے نکلے۔ جب ثنیۃ الوداع سے آگے گئے تو ایک لشکر دیکھا تو آپ نے پوچھا : ” یہ کون ہیں ؟ “ لوگوں نے کہا : یہ بنو قینقاع کے لوگ ہیں اور وہ عبداللہ بن سلام کا قبیلہ ہے تو آپ نے پوچھا : ” کیا وہ اسلام لے آئے ہیں ؟ “ لوگوں نے کہا : نہیں بلکہ وہ اپنے دین پر ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” ان سے کہو واپس جائیں ہم مشرکوں سے مدد نہیں لیتے۔ سعید بن منذر مجہول الحال ہے۔