hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 17942

.

سنن البيهقي

17942
Sunan Al Bayhaqi
(١٧٩٣٦) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ حَدَّثَنِی عَبْدُ الْکَرِیمِ أَنَّہُ سَمِعَ مِقْسَمًا مَوْلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْحَارِثِ یُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ { لَا یَسْتَوِی الْقٰعِدُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ } [النساء ٩٥] عَنْ بَدْرٍ وَالْخَارِجُونَ إِلَی بَدْرٍ لَمَّا نَزَلَتْ غَزْوَۃُ بَدْرٍ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَحْشٍ الأَسَدِیُّ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ شُرَیْحٍ أَوْ شُرَیْحُ بْنُ مَالِکِ بْنِ رَبِیعَۃَ بْنِ ضِبَابٍ ہُوَ ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ إِنَّا أَعْمَیَانِ یَا رَسُولَ اللَّہِ فَہَلْ لَنَا رُخْصَۃٌ فَنَزَلَتْ { لاَ یَسْتَوِی الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ غَیْرُ أُولِی الضَّرَرِ } { فَضَّلَ اللَّہُ الْمُجَاہِدِینَ ۔۔۔۔ عَلَی الْقَاعِدِینَ دَرَجَۃً } فَہَؤُلاَئِ الْقَاعِدُونَ غَیْرُ أُولِی الضَّرَرِ { وَفَضَّلَ اللَّہُ الْمُجَاہِدِینَ عَلَی الْقَاعِدِینَ أَجْرًا عَظِیمًا دَرَجَاتٍ مِنْہُ } [النساء ٩٥-٩٦] عَلَی الْقَاعِدِینَ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ غَیْرُ أُولِی الضَّرَرِ ۔ أَخْرَجَ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ أَوَّلَ الْحَدِیثِ دُونَ سِیَاقَتِہِ مِنْ وَجْہَیْنِ آخَرَیْنَ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ۔ [صحیح۔ بخاری ] قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَبَیِّنٌ إِذْ وَعَدَ اللَّہُ الْقَاعِدِینَ غَیْرَ أُولِی الضَّرَرِ الْحُسْنَی أَنَّہُمْ لاَ یَأْثَمُونَ بِالتَّخَلُّفِ وَأَبَانَ اللَّہُ جَلَّ ثَنَاؤُہُ فِی قَوْلِہِ فِی النَّفِیرِ حِینَ أَمَرَ بِالنَّفِیرِ { انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاً } [التوبۃ ٤١] وَقَالَ {إِلاَّ تَنْفِرُوا یُعَذِّبْکُمْ عَذَابًا أَلِیمًا } [التوبۃ ٣٩] وَقَالَ { وَمَا کَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِیَنْفِرُوا کَافَّۃً فَلَوْلاَ نَفَرَ مِنْ کُلِّ فِرْقَۃٍ مِنْہُمْ طَائِفَۃٌ} [التوبۃ ١٢٢] فَأَعْلَمَہُمْ أَنَّ فَرْضَہُ الْجِہَادَ عَلَی الْکِفَایَۃِ مِنَ الْمُجَاہِدِینَ وَأَبَانَ أَنْ لَوْ تَخَلَّفُوا مَعًا أَثِمُوا مَعًا بِالتَّخَلُّفِ لِقَوْلِہِ تَعَالَی {إِلاَّ تَنْفِرُوا یُعَذِّبْکُمْ عَذَابًا أَلِیمًا } [التوبۃ ٣٩]
(١٧٩٣٦) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : آیت { لَا یَسْتَوِی الْقٰعِدُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ } [النساء ٩٥] ایمان والوں میں بیٹھ رہنے والے برابر نہیں ہیں بدر میں جانے والے اور نہ جانے والے افراد کے بارے میں ہے جب غزوہ بدر کا واقعہ پیش آیا تو عبداللہ بن جحش اسعدی، عبداللہ بن شریح یا شریح بن مالک بن ربیعہ بن خباب وہ ابن ام مکتوم (رض) ہیں۔ انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم نابینا ہیں کیا ہمارے لیے رخصت ہے تو یہ آیت نازل ہوئی : { لَا یَسْتَوِی الْقٰعِدُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ }{ فَضَّلَ اللّٰہُ الْمُجٰھِدِیْنَ بِاَمْوَالِھِمْ وَ اَنْفُسِھِمْ عَلَی الْقٰعِدِیْنَ دَرَجَۃً } مومنوں میں بیٹھ رہنے والے بغیر عذر کے جانے والوں کے برابر نہیں ہے اللہ نے اپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر درجہ میں فضیلت دی ہے۔ یہ وہ بیٹھ رہنے والے ہیں جن کا کوئی عذر نہیں ہے : { فَضَّلَ اللّٰہُ الْمُجٰھِدِیْنَ عَلَی لْقٰعِدِیْنَ اَجْرًا عَظِیْمًا ۔ } { دَرَجٰتٍ مِّنْہُ } [النساء ٩٥-٩٦] ” اللہ نے مجاہدین کو اجر عظیم دے کر بیٹھنے والوں پر فضیلت دی ہے “ ان بیٹھنے والوں پر جو بغیر عذر کے بیٹھ رہتے ہیں۔
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : یہ واضح ہے کہ جب اللہ نے بغیر تکلیف کے بیٹھنے والوں سے بھلائی کا وعدہ کیا ہے تو وہ گناہ گار نہیں ہیں، پیچھے رہنے کی وجہ سے۔ اللہ نے نکلنے کے بارے میں اپنے اس قول میں واضح کیا جب نکلنے کا حکم دیا { اِنْفِرُوْا خِفَافًا وَّ ثِقَالًا } [التوبۃ ٤١] ” نکلو ہلکے اور بوجھل “ اور فرمایا : { اِلَّا تَنْفِرُوْا یُعَذِّبْکُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا } [التوبۃ ٣٩] ” اگر تم نہ نکلو تو تمہیں دردناک عذاب دے گا۔ “ اور فرمایا : { وَ مَا کَانَ الْمُؤْمِنُوْنَ لِیَنْفِرُوْا کَآفَّۃً فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ کُلِّ فِرْقَۃٍ مِّنْھُمْ } [التوبۃ ١٢٢] ” اور ممکن نہیں ہے کہ مومن سب کے سب نکل جائیں۔ سو ان کے ہر گروہ میں سے کچھ لوگ کیوں نہ نکلے۔ “ اللہ نے یہاں بتایا ہے کہ جہاد فرض کفایہ ہے اور واضح کردیا کہ اگر سب کے سب یک بارگی پیچھے رہیں تو سب گناہ گار ہوں گے پیچھے رہنے کی وجہ سے۔ اللہ کے اس فرمان کی روشنی میں { اِلَّا تَنْفِرُوْا یُعَذِّبْکُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا } [التوبۃ ٣٩] ” اگر تم نہ نکلو تو وہ تمہیں دردناک عذاب دے گا۔ “