(١٧٩٦٨) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ حَدَّثَنِی عُمَیْرٌ مَوْلَی آبِی اللَّحْمِ قَالَ : شَہِدْتُ خَیْبَرَ مَعَ سَادَتِی فَکَلَّمُوا فِیَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَأَمَرَ بِی فَقُلِّدْتُ سَیْفًا فَإِذَا أَنَا أَجُرُّہُ فَأُخْبِرَ أَنِّی مَمْلُوکٌ فَأَمَرَ لِی بِشَیْئٍ مِنْ خُرْثِیِّ الْمَتَاعِ ۔ [صحیح ]
(١٧٩٦٨) ابو لحمہ کے غلام عمیر فرماتے ہیں کہ میں اپنے سرداروں کے ساتھ خیبر میں موجود تھا۔ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے میرے بارے میں بات کی تو انھوں نے مجھے حکم دیا، مجھے تلوار پہنائی گئی، میں اس کو کھینچ رہا تھا، میرے بارے میں خبر دی گئی کہ میں غلام ہوں اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے لیے مال میں کچھ ردی مال دینے کا حکم دیا۔