hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 17986

.

سنن البيهقي

17986
Sunan Al Bayhaqi
(١٧٩٨٠) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ (ح) قَالَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ ہَاشِمٍ حَدَّثَنَا بَہْزٌ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ عَنْ ثَابِتٍ حَدَّثَنَا أَنَسٌ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : صَارَتْ صَفِیَّۃُ لِدِحْیَۃَ فِی مَقْسَمِہِ وَجَعَلُوا یَمْدَحُونَہَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَیَقُولُونَ مَا رَأَیْنَا فِی السَّبْیِ مِثْلَہَا قَالَ فَبَعَثَ إِلَی دِحْیَۃَ فَأَعْطَاہُ بِہَا مَا أَرَادَ ثُمَّ دَفَعَہَا إِلَی أُمِّی فَقَالَ : أَصْلِحِیہَا ۔ قَالَ ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مِنْ خَیْبَرَ حَتَّی جَعَلَہَا فِی ظَہْرِہِ نَزَلَ ثُمَّ ضَرَبَ عَلَیْہَا الْقُبَّۃَ فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالَ : مَنْ کَانَ عِنْدَہُ فَضْلُ زَادٍ فَلْیَأْتِنَا بِہِ ۔ قَالَ : فَجَعَلَ الرَّجُلُ یَجِیئُ بِفَضْلِ التَّمْرِ وَفَضْلِ السَّوِیقِ وَفَضْلِ السَّمْنِ حَتَّی جَعَلُوا مِنْ ذَلِکَ سَوَادًا حَیْسًا فَجَعَلُوا یَأْکُلُونَ مِنْ ذَلِکَ الْحَیْسِ وَیَشْرَبُونَ مِنْ حِیَاضٍ إِلَی جَنْبِہِمْ مِنْ مَائِ السَّمَائِ قَالَ فَقَالَ أَنَسٌ وَکَانَتْ تِلْکَ وَلِیمَۃَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَلَیْہَا قَالَ فَانْطَلَقْنَا حَتَّی إِذَا رَأَیْنَا جُدُرَ الْمَدِینَۃِ مَشَیْنَا إِلَیْہَا فَرَفَعْنَا مَطِیَّتَنَا وَرَفَعَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مَطِیَّتَہُ قَالَ وَصَفِیَّۃُ خَلْفَہُ قَدْ أَرْدَفَہَا فَعَثَرَتْ مَطِیَّۃُ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَصُرِعَ وَصُرِعَتْ قَالَ فَلَیْسَ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ یَنْظُرُ إِلَیْہِ وَلاَ إِلَیْہَا حَتَّی قَامَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَسْتُرُہَا قَالَ فَأَتَیْنَاہُ فَقَالَ : لَمْ نُضَرَّ ۔ قَالَ فَدَخَلْنَا الْمَدِینَۃَ فَخَرَجَ جَوَارِی نِسَائِہِ یَتَرَائَیْنَہَا وَیَشْمَتْنَ بِصَرْعَتِہَا۔ لَفْظُ حَدِیثِ بَہْزِ بْنِ أَسَدٍ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ ہَاشِمٍ ۔ وَفِی ہَذَا دَلاَلَۃٌ عَلَی وُقُوعِ قِسْمَۃِ غَنِیمَۃِ خَیْبَرَ بِخَیْبَرَ قَالَ أَبُو یُوسُفَ إِنَّہَا حِینَ افْتَتَحَہَا صَارَتْ دَارَ إِسْلاَمٍ وَعَامَلَہُمْ عَلَی النَّخْلِ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ : أَمَّا خَیْبَرُ فَمَا عَلِمْتُہُ کَانَ فِیہَا مُسْلِمٌ وَاحِدٌ مَا صَالِحَ إِلاَّ الْیَہُودَ وَہُمْ عَلَی دِینِہِمْ وَمَا حَوْلَ خَیْبَرَ کُلُّہُ دَارُ حَرْبٍ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٧٩٨٠) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں : تقسیم میں صفیہ دحیہ کلبی (رض) کے حصہ میں آئی۔ لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اس کی تعریف کرنے لگے اور وہ کہتے تھے : ہم نے قیدیوں میں اس جیسا نہیں دیکھا۔ آپ نے دحیہ کی طرف قاصد بھیجا اور ان کو صفیہ کے بدلہ میں کچھ دیا اور اس کو میرے مال کی طرف بھیجا اور کہا کہ اس کا معاملہ درست کرو۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خیبر سے نکلے۔ جب وہ پیچھے رہ گیا تو آپ نے پڑواؤ کیا۔ آپ کا خیمہ لگایا گیا۔ جب صبح ہوئی تو آپ نے فرمایا : جس کے پاس زائد مال ہو وہ لائے تو لوگ چیزیں لانا شروع ہوئے۔ کھجوریں ، ستو، گھی لایا گیا۔ جب یہ ایک کھانے کا بڑا ڈھیر بن گیا تو اس میں سے کھانے لگے اور وہ اپنے پہلوں میں جمع پانی سے پینے لگے جو آسمانی بارش سے جمع ہوا تھا۔ یہ اللہ کے رسول کی طرف سے ولیمہ تھا جو صفیہ سے نکاح پر کیا گیا تھا۔ پھر ہم نکلے حتیٰ کہ ہم نے مدینہ کی دیواروں کو دیکھنا شروع کیا۔ ہم ان کی طرف چلے ہم نے اپنی سواریوں کو اٹھایا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی اپنی سواری کو اٹھایا اور صفیہ آپ کے پیچھے تھیں۔ آپ اس کو پیچھے بٹھایا تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سواری پھسل گئی۔ آپ اور صفیہ گرگئے۔ ہم میں سے کسی نے آپ کی طرف نہیں دیکھا نہ صفیہ کی طرف دیکھا حتی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس پر پردہ کردیا۔ پھر ہم آپ کے پاس آئے تو آپ نے کہا : ہمیں چوٹ نہیں آئی۔ جب ہم مدینہ میں داخل ہوئے تو آپ کی بیویوں کی ہمسائیاں نکلیں۔ وہ اس کو دیکھنے کی کوشش کر رہی تھیں اور اس کی جلدی پر خوش ہو رہی تھیں۔
اس میں دلیل ہے کہ آپ نے خیبر کی غنیمت کو خیبر ہی میں تقسیم کیا تھا۔ ابو یوسف کہتے ہیں : جب خیبر کو فتح کرلیا گیا تو وہ دارالسلام بن گیا اور آپ نے کجھوروں پر ان کو عامل مقرر کیا تھا۔
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : مجھے علم نہیں کہ وہاں کوئی ایک بھی مسلمان تھا۔ آپ نے صرف یہود سے مصالحت کی تھی۔ وہ اپنے دین پر قائم ہیں اور خیبر کے ارد گرد علاقہ بھی دشمن کا علاقہ ہے۔