hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18020

.

سنن البيهقي

18020
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٠١٤) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : جَنَاحُ بْنُ نَذِیرِ بْنِ جَنَاحٍ الْقَاضِی بِالْکُوفَۃِ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ أَخْبَرَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا شَرِیکٌ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : انْتَہَیْتُ إِلَی أَبِی جَہْلٍ وَہُوَ فِی الْقَتْلَی صَرِیعٌ وَمَعِی سَیْفٌ رَثٌّ فَجَعَلْتُ أَضْرِبُہُ بِسَیْفِی فَلَمْ یَعْمَلْ شَیْئًا قَالَ وَنَظَرَ إِلَیَّ فَقَالَ : أَرُوَیْعِینَا بِمَکَّۃَ ؟ فَوَقَعَ سَیْفُہُ فَأَخَذْتُہُ فَضَرَبْتُہُ بِہِ حَتَّی قَتَلْتُہُ ثُمَّ جِئْتُ أَشْتَدُّ حَتَّی أَخْبَرْتُ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ : أَنْتَ قَتَلْتَہُ ؟ ۔ قُلْتُ : نَعَمْ حَتَّی اسْتَحْلَفَنِی ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَحَلَفْتُ لَہُ ثُمَّ قَالَ : انْطَلِقْ فَأَرِنِیہِ ۔ فَانْطَلَقَ فَأَرَیْتُہُ إِیَّاہُ فَقَالَ : کَانَ ہَذَا فِرْعَوْنَ ہَذِہِ الأُمَّۃِ ۔ (ت) وَرَوَاہُ الأَعْمَشُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ بِمَعْنَاہُ ۔ [صحیح ]
(١٨٠١٤) عبداللہ (رض) کہتے ہیں : میں ابو جہل کے پاس آیا، وہ مقتولین میں نیم مردہ پڑا تھا۔ میرے پاس پرانی تلوار تھی۔ میں نے اس کو اپنی تلوار سے مارنا شروع کردیا وہ کچھ نہیں کر رہی تھی۔ اس نے میری طرف دیکھا اور کہا : کیا تو مکہ میں ہمارا چرواہا نہیں تھا اسی اثناء میں اس کی تلوار گرگئی۔ میں نے اس کو پکڑ لیا اور اس کو اس کی تلوار سے قتل کردیا۔ پھر میں جلدی جلدی آیا اور آپ کو خبر دی تو آپ نے فرمایا : کیا تو نے اس کو قتل کیا ہے ؟ میں نے کہا : ہاں تو آپ نے مجھ سے تین قسمیں لیں۔ میں نے قسمیں دیں۔ آپ نے کہا : چلو مجھے اس کو دکھاؤ۔ آپ نکلے تو میں نے ان کو دکھایا تو آپ نے فرمایا : یہ اس امت کا فرعون ہے۔