hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1806

.

سنن البيهقي

1806
Sunan Al Bayhaqi
(۱۸۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمْدَانَ الْہَمْدَانِیُّ حَدَّثَنَا ہِلاَلُ بْنُ الْعَلاَئِ الرَّقِّیُّ حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا وُہَیْبُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَیْرِثِ قَالَ: أَتَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- فِی نَفَرٍ مِنْ قَوْمِی ، فَأَقَمْنَا عِنْدَہُ عِشْرِینَ لَیْلَۃً ، وَکَانَ رَحِیمًا رَقِیقًا ، فَلَمَّا رَأَی شَوْقَنَا إِلَی أَہْلِینَا قَالَ: ((ارْجِعُوا فَکُونُوا فِیہِمْ وَعَلِّمُوہُمْ وَصَلُّوا ، فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَۃُ فَلْیُؤَذِّنْ لَکُمْ أَحَدُکُمْ، وَلْیَؤُمَّکُمْ أَکْبَرُکُمْ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُعَلَّی بْنِ أَسَدٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۶۰۲]
(١٨٠٦) سیدنا مالک بن حویرث (رض) سے روایت ہے کہ میں اپنی قوم کی ایک جماعت میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیس دن قیام کیا اور آپ بہت رحیم اور شفیق تھے، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمارے اہل کی طرف ہمارا شوق دیکھا تو فرمایا : تم لوٹ جاؤ اور ان میں رہو، ان کو سکھاؤ اور نماز پڑھو، جب نماز کا وقت ہوجائے تو تم میں سے کوئی اذان دے اور تم میں سے بڑا تمہاری امامت کرائے۔