(١٨٠٨٢) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فِی سَرِیَّۃٍ فَلَقُوا الْعَدُوَّ فَجَاضَ النَّاسُ جَیْضَۃً فَأَتَیْنَا الْمَدِینَۃَ فَفَتَحْنَا بَابَہَا وَقُلْنَا یَا رَسُولَ اللَّہِ نَحْنُ الْفَرَّارُونَ فَقَالَ : بَلْ أَنْتُمُ الْعَکَّارُونَ وَأَنَا فِئَتُکُمْ ۔ [ضعیف ]
(١٨٠٨٢) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں ایک لشکر میں بھیجا۔ وہ دشمن سے ملے تو لوگ فرار ہوگئے۔ ہم نے مدینہ آ کر اس کا دروازہ کھولا اور کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم فرار ہونے والے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم واپس پلٹنے والے ہو، میں بھی تمہارے گروہ میں ہوں۔