hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18089

.

سنن البيهقي

18089
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٠٨٣) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ أَبِی زِیَادٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فِی سَرِیَّۃٍ فَلَقِینَا الْعَدُوَّ فَجَاضَ الْمُسْلِمُونَ جَیْضَۃً فَکُنْتُ فِیمَنْ جَاضَ قُلْتُ فِی نَفْسِی لاَ نَدْخُلُ الْمَدِینَۃَ وَقَدْ بُؤْنَا بِغَضَبٍ مِنَ اللَّہِ ثُمَّ قُلْنَا نَدْخُلُہَا فَنَمْتَارُ مِنْہَا فَدَخَلْنَا فَلَقِینَا النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَہُوَ خَارِجٌ إِلَی الصَّلاَۃِ فَقُلْنَا نَحْنُ الْفَرَّارُونَ فَقَالَ : بَلْ أَنْتُمُ الْعَکَّارُونَ ۔ فَقُلْنَا : یَا نَبِیَّ اللَّہِ أَرَدْنَا أَنْ لاَ نَدْخُلَ الْمَدِینَۃَ وَأَنْ نَرْکَبَ الْبَحْرَ ۔ قَالَ : فَلاَ تَفْعَلُوا فَإِنِّی فِئَۃُ کُلِّ مُسْلِمٍ ۔ [ضعیف۔ تقدم قبلہ ]
(١٨٠٨٣) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں ایک لشکر میں بھیجا۔ ہماری دشمن سے ملاقات ہوئی تو مسلمان بھاگ کھڑے ہوئے۔ میں بھی فرار ہونے والوں میں سے تھا۔ میں نے اپنے دل میں کہا کہ ہم مدینہ میں داخل نہ ہوں گے۔ کیونکہ ہم تو اللہ کے غضب سے لوٹے ہیں۔ پھر ہم نے کہا کہ بکھر کر داخل ہوجائیں گے۔ ہم مدینہ میں داخل ہوئے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے نکلے تھے۔ ہماری ملاقات ہوگئی۔ ہم نے کہا : ہم فرار ہونے والے ہیں ؟ فرمایا : نہیں، بلکہ تم پلٹ کر جانے والے ہو۔ ہم نے کہا : مدینہ داخل ہونے سے پہلے ہم سمندری سفر کریں ؟ فرمایا : ایسا نہ کرو۔ میں ہر مسلمان کے گروہ میں شامل ہوں۔