hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18111

.

سنن البيهقي

18111
Sunan Al Bayhaqi
(١٨١٠٥) وَفِیمَا رَوَی أَبُو دَاوُدَ فِی الْمَرَاسِیلِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ عَنْ وُہَیْبٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ عِکْرِمَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - رَأَی امْرَأَۃً مَقْتُولَۃً بِالطَّائِفِ فَقَالَ : أَلَمْ أَنْہَ عَنْ قَتْلِ النِّسَائِ ؟ مَنْ صَاحِبُ ہَذِہِ الْمَرْأَۃِ الْمَقْتُولَۃِ ؟ قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : أَنَا یَا رَسُولَ اللَّہِ أَرْدَفْتُہَا فَأَرَادَتْ أَنْ تَصْرَعَنِی فَتَقْتُلَنِی فَأَمَرَ بِہَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنْ تُوَارَی۔ [ضعیف ]
(١٨١٠٥) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے طائف میں ایک مقتولہ عورت دیکھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا میں نے عورتوں کے قتل سے منع نہیں کیا ؟ اس مقتولہ عورت کو کس نے قتل کیا ہے ؟ ایک شخص نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں نے قتل کیا ہے میں نے اس کو اپنے پیچھے سوار کیا تھا۔ اس نے مجھے گرا کر قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو دفن کردینے کا حکم فرمایا۔