hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18110

.

سنن البيهقي

18110
Sunan Al Bayhaqi
(١٨١٠٤) اسْتِدْلاَلاً بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الْمُرَقِّعِ بْنِ صَیْفِیٍّ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ جَدِّہِ رَبَاحِ بْنِ رَبِیعٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فِی غَزْوَۃٍ فَرَأَی النَّاسَ مُجْتَمِعِینَ عَلَی شَیْئٍ فَبَعَثَ رَجُلاً فَقَالَ : انْظُرْ عَلَی مَا اجْتَمَعَ ہَؤُلاَئِ ؟ ۔ فَجَائَ فَقَالَ : عَلَی امْرَأَۃٍ قَتِیلٍ فَقَالَ : مَا کَانَتْ ہَذِہِ لِتُقَاتِلَ ۔ قَالَ وَعَلَی الْمُقَدِّمَۃِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِیدِ فَبَعَثَ رَجُلاً فَقَالَ : قُلْ لِخَالِدٍ لاَ تَقْتُلَنَّ امْرَأَۃً وَلاَ عَسِیفًا ۔ [حسن ]
(١٨١٠٤) رباح بن ربیع (رض) فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک غزوہ میں تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو کسی چیز پر اکٹھے ہوتے دیکھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو بھیجا کہ دیکھو لوگ کس چیز پر جمع ہیں ؟ اس نے آ کر بتایا کہ ایک مقتولہ عورت پر جمع ہیں۔ اس نے کہا : یہ لڑائی کا ارادہ رکھتی تھی۔ راوی کہتے ہیں کہ مقدمہ پر حضرت خالد بن ولید تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی کو بھیجا اور فرمایا : خالد سے کہو کہ کسی عورت اور مزدور کو قتل نہ کرو۔