hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18120

.

سنن البيهقي

18120
Sunan Al Bayhaqi
(١٨١١٤) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْحُسَیْنِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی أَبُو الْمُنْذِرِ : رَجَائُ بْنُ الْجَارُودِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ حَمَّادٍ أَخْبَرَنَا جُوَیْرِیَۃُ بْنُ أَسْمَائَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : أَنَّ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - حَرَّقَ نَخْلَ بَنِی النَّضِیرِ قَالَ وَلَہَا یَقُولُ حَسَّانُ ہَانَ عَلَی سَرَاۃِ بَنِی لُؤَیٍّ حَرِیقٌ بِالْبُوَیْرَۃِ مُسْتَطِیرُ قَالَ فَأَجَابَہُ أَبُو سُفْیَانَ بْنُ الْحَارِثِ أَدَامَ اللَّہُ ذَلِکَ مِنْ صَنِیعٍ وَحَرَّقَ فِی نَوَاحِیہَا السَّعِیرُ سَتَعْلَمُ أَیُّنَا مِنْہَا بِنُزْہٍ وَتَعْلَمُ أَیُّ أَرْضَیْنَا تَضِیرُ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ نَصْرٍ عَنْ حَبَّانَ عَنْ جُوَیْرِیَۃَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٨١١٤) نافع حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنو نضیر کے کھجور کے درخت جلا دیے۔ جس کے بارے میں حسان نے کہا تھا : ” بنو لوی کے سرداروں پر بویرہ نامی جگہ پر پھیلی ہوئی کھجور کے درخت جلانے آسان ہوگئے۔ “
اس کا جواب ابو سفیان بن حارث نے دیا تھا۔
” اللہ کرے یہ کام جاری رہے اور آگ اس کے اطراف میں بھڑکی رہے۔ عنقریب تم لوگ جان لو گے کہ ہم میں سے کون بچا ہے اور تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ ہم میں سے کس کی زمین کا نقصان ہوا ہے۔ “