hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18156

.

سنن البيهقي

18156
Sunan Al Bayhaqi
(١٨١٥٠) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی صَالِحُ بْنُ کَیْسَانَ قَالَ : لَمَّا بَعَثَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَزِیدَ بْنَ أَبِی سُفْیَانَ إِلَی الشَّامِ عَلَی رُبْعٍ مِنَ الأَرْبَاعِ خَرَجَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مَعَہُ یُوصِیہِ وَیَزِیدُ رَاکِبٌ وَأَبُو بَکْرٍ یَمْشِی فَقَالَ یَزِیدُ : یَا خَلِیفَۃُ رَسُولِ اللَّہِ إِمَّا أَنْ تَرْکَبَ وَإِمَّا أَنْ أَنْزِلَ ۔ فَقَالَ : مَا أَنْتَ بِنَازِلٍ وَمَا أَنَا بِرَاکِبٍ إِنِّی أَحْتَسِبُ خُطَایَ ہَذِہِ فِی سَبِیلِ اللَّہِ یَا یَزِیدُ إِنَّکُمْ سَتَقْدَمُونَ بِلاَدًا تُؤْتَوْنَ فِیہَا بِأَصْنَافٍ مِنَ الطَّعَامِ فَسَمُّوا اللَّہَ عَلَی أَوَّلِہَا وَاحْمَدُوہُ عَلَی آخِرِہَا وَإِنَّکُمْ سَتَجِدُونَ أَقْوَامًا قَدْ حَبَسُوا أَنْفُسَہُمْ فِی ہَذِہِ الصَّوَامِعِ فَاتْرُکُوہُمْ وَمَا حَبَسُوا لَہُ أَنْفُسَہَمْ وَسَتَجِدُونَ أَقْوَامًا قَدِ اتَّخَذَ الشَّیْطَانُ عَلَی رُئُ وسِہِمْ مَقَاعِدَ یَعْنِی الشَّمَامِسَۃَ فَاضْرِبُوا تِلْکَ الأَعْنَاقَ وَلاَ تَقْتُلُوا کَبِیرًا ہَرِمًا وَلاَ امْرَأَۃً وَلاَ وَلِیدًا وَلاَ تُخَرِّبُوا عُمْرَانًا وَلاَ تَقَطَّعُوا شَجَرَۃً إِلاَّ لِنَفْعٍ وَلاَ تَعْقِرَنَّ بَہِیمَۃً إِلاَّ لِنَفْعٍ وَلاَ تُحْرِقَنَّ نَحْلاً وَلاَ تُغْرِقَنَّہَ وَلاَ تَغْدِرْ وَلاَ تُمَثِّلْ وَلاَ تَجْبُنْ وَلاَ تْغَّلُلُ وَلَیَنْصُرَنَّ اللَّہُ مَنْ یَنْصُرُہُ وَرُسُلَہُ بِالْغَیْبِ إِنَّ اللَّہَ قَوِیٌّ عَزِیزٌ أَسْتَوْدِعُکَ اللَّہَ وَأُقْرِئُکَ السَّلاَمَ ثُمَّ انْصَرَفَ ۔ [ضعیف ]
(١٨١٥٠) صالح بن کیسان فرماتے ہیں کہ جب ابوبکر (رض) نے یزید بن ابی سفیان کو چار گروہ میں سے ایک کا امیر بنا کر شام کی جانب بھیجا اور حضرت ابوبکر (رض) وصیت کی غرض سے اس کے ساتھ پیدل چلے۔ جبکہ یزید بن ابی سفیان سوار تھے۔ یزید نے کہا : اے خلیفۃ الرسول ! یا تو آپ سوار ہوجائیں یا میں بھی نیچے اتر آتا ہوں۔ حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا : تم اترو نہ میں سوار ہوتا ہوں۔ میں تو اللہ کے راستہ میں پیدل چلنے میں نیت کیے ہوئے ہوں۔ اے یزید ! تم ایسے شہروں میں آؤ گے جس میں مختلف قسم کے کھانے ہوں گے۔ ابتدا میں اللہ کا نام لو اور آخر میں اللہ کی تعریف کرو۔ حمد بیان کرو اور عنقریب تم ایسے لوگ بھی پاؤ گے جنہوں نے اپنے آپ کو معبد خانوں میں روک رکھا ہوگا، ان کو چھوڑ دو اور جنہوں نے اپنے آپ کو بھی روک رکھا ہو اور عنقریب تم ایسی قوم کو پاؤ گے کہ شیطان نے ان کے سروں پر سخت نفرت والی اشیاء بنادی ہوں گی۔ ان کی گردنیں اڑا دو ۔ کسی بوڑھے، عورت اور بچے کو قتل نہ کرنا، کسی آباد جگہ کو ویران نہ کرنا، درخت اور چوپائے کو فائدہ کے لیے کاٹنا، شہد کے چھتے کو نہ جلانا، دھوکا ، مثلہ، بزدلی اور خیانت نہ کرنا۔ اللہ اس کی ضرور مدد فرمائیں گے جو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بن دیکھے مدد کرے گا کیونکہ اللہ قوی غالب ہے میں تجھے اللہ کے سپرد کرتا ہوں اور میری طرف سے سلام۔ پھر وہ چلے گئے۔