hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18186

.

سنن البيهقي

18186
Sunan Al Bayhaqi
(١٨١٨٠) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِی وَائِلٍ قَالَ : جَائَ نَا کِتَابُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَإِذَا حَاصَرْتُمْ قَصْرًا فَأَرَادُوکُمْ أَنْ یَنْزِلُوا عَلَی حُکْمِ اللَّہِ فَلاَ تُنْزِلُوہُمْ فَإِنَّکُمْ لاَ تَدْرُونَ مَا حُکْمُ اللَّہِ فِیہِمْ وَلَکِنْ أَنْزِلُوہُمْ عَلَی حُکْمِکُمْ ثُمَّ اقْضُوا فِیہِمْ مَا أَحْبَبْتُمْ وَإِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ لاَ تَخَفْ فَقَدْ آمَنَہُ وَإِذَا قَالَ مَتَرْسْ فَقَدْ أَمَّنَہُ وَإِذَا قَالَ لَہُ أَظُنُّہُ لاَ تَدْحَلْ فَقَدْ أمَّنَہُ فَإِنَّ اللَّہَ یَعْلَمُ الأَلْسِنَۃَ ۔ وَرَوَاہُ الثَّوْرِیُّ عَنِ الأَعْمَشِ فَقَالَ فِی آخِرِہِ : وَإِذَا قَالَ لاَ تَدْہَلْ فَقَدْ أَمَّنَہُ فَإِنَّ اللَّہَ یَعْلَمُ الأَلْسِنَۃَ ۔ [صحیح ]
(١٨١٨٠) ابو وائل فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس حضرت عمر بن خطاب کا خط آیا کہ جب تم کسی قلعہ کا محاصرہ کرو اور ان کا ارادہ ہو کہ تم انھیں اللہ کے حکم پر اتارو تو ایسا نہ کرنا۔ کیونکہ تم نہیں جانتے ان کے بارے میں اللہ کا کیا حکم ہے بلکہ اپنے حکم پر اتارو۔ پھر اپنی مرضی کا ان کے بارے میں فیصلہ کرو اور جب کوئی شخص کسی آدمی سے کہے تو ڈر نہیں۔ اس نے تجھے امن دے دیا ہے اور جب اس نے لفظ متوسی کہا تو اس نے امن دے دیا اور جب اس نے لَا تَدْخُلْ کے الفاظ کہہ دیے تب بھی پناہ دے دی۔ اللہ تعالیٰ زبانوں کو جانتے ہیں۔
ثوری اعمش سے فرماتے ہیں، جس کے آخر میں ہے کہ لَا تَدْخُلْ کے الفاظ کے ساتھ بھی پناہ دی جاتی ہے کیونکہ اللہ رب العزت زبانوں کو جانتے ہیں۔