hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1819

.

سنن البيهقي

1819
Sunan Al Bayhaqi
(۱۸۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ الْبَغْدَادِیُّ الرَّفَّائُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو: عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی الزِّنَادِ أَنَّ أَبَاہُ قَالَ: کَانَ مَنْ أَدْرَکْتُ مِنْ فُقَہَائِنَا الَّذِینَ یُنْتَہَی إِلَی قَوْلِہِمْ یَعْنِی مِنْ تَابِعِی أَہْلِ الْمَدِینَۃِ یَقُولُونَ فَذَکَرَ أَحْکَامًا وَفِیہَا: الْمُغْمَی عَلَیْہِ لاَ یَقْضِی الصَّلاَۃَ إِلاَّ أَنْ یُفِیقَ وَہُوَ فِی وَقْتِ صَلاَۃٍ فَلْیُصَلِّہَا ، وَہُوَ یَقْضِی الصَّوْمَ، وَالَّذِی یُغْمَی عَلَیْہِ فَیُفِیقُ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ یُصَلِّی الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ، وَإِنْ أَفَاقَ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ صَلَّی الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ۔ قَالُوا: وَکَذَلِکَ تَفْعَلُ الْحَائِضُ إِذَا طَہُرَتْ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ أَوْ طُلُوعِ الْفَجْرِ۔ وَرُوِیَ فِیہِ حَدِیثٌ مُسْنَدٌ فِی إِسْنَادِہِ ضَعْفٌ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [حسن]
(١٨١٩) عبد الرحمن بن أبی زناد کے والد فرماتے ہیں : میں نے اپنے (علاقے کے) فقہاء کو پایا ہے جو اہل مدینہ کے تابعین کے قول کی ابتاع کرتے تھے، فرماتے تھے کہ انھوں نے کچھ احکام ذکر کیے، ان میں (یہ بھی تھا کہ) بےہوش شخص پر نماز واجب نہیں ہے، مگر جب افاقہ ہوجائے اور وہ نماز کے وقت میں ہو تو وہ پڑھے گا اور وہ روزہ قضاکرے گا اور بےہوش آدمی کو اگر سورج غروب ہونے سے پہلے افاقہ ہوجائے تو وہ ظہر اور عصر کی نماز پڑھے گا اور اگر اس کو سورج طلوع ہونے سے پہلے افاقہ ہوا تو مغرب اور عشا کی نماز پڑھے گا۔ انھوں نے فرمایا : حائضہ بھی اسی طرح کرے گی جب وہ سورج غروب ہونے سے پہلے یا فجر طلوع ہونے سے پہلے پاک ہوجائے۔