(١٨١٩٤) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : عَلِیُّ بْنُ سَقْرِ بْنِ نَصْرٍ السُّکَّرِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی قِصَّۃِ الْقُرَّائِ وَقَتْلِ حَرَامِ بْنِ مِلْحَانَ قَالَ فِی آخِرِہِ فَلَمَّا کَانَ بَعْدَ ذَلِکَ إِذَا أَبُو طَلْحَۃَ یَقُولُ لِی ہَلْ لَکَ فِی قَاتِلٍ لِحَرَامٍ قُلْتُ : مَا بَالُہُ فَعَلَ اللَّہُ بِہِ وَفَعَلَ ۔ قَالَ : لاَ تَفْعَلْ فَقَدْ أَسْلَمَ ۔ [ضعیف ]
(١٨١٩٤) حضرت ثابت انس (رض) سے قراء کے قصہ اور حرام بن ملحان کے قتل کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کے آخر میں فرماتے ہیں : اس کے بعد ابو طلحہ مجھے فرمایا کرتے تھے : آپ کا حرام کے قاتل کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ میں نے کہا : اس کی کیا حالت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے ساتھ جو کیا سو کیا۔ فرمانے لگے : وہ مسلمان ہوگیا ہے۔ آپ کچھ بھی نہ کریں۔